جمعہ, مارچ 29, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ کے شکایتی سیل میں آج موبائل فون اور نقل میں...

میٹرک بورڈ کے شکایتی سیل میں آج موبائل فون اور نقل میں ملوث51 امیدواروں کی رپورٹ درج

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے جمعہ کے روز صبح میں سائنس گروپ نہم جماعت کا اردو نارمل کورس (لازمی)، سندھی نارمل کورس (لازمی)، جغرفیہ آف پاکستان پرچہ اول، انگریزی ادب کے پرچے کے دوران عائشہ باوانی بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول صدر کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ان سینٹرپر بھی انتظامات بہت اچھے ہیں اور طلبہء پرسکون ماحول میں امتحان د ے رہے ہیں۔

 

دوسری طرف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکو ل جٹ لائن صدر میں بہتر انتظامات نہ ہونے کے باعث چیئرمین بورڈ نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو تنبیہ کی اور وہاں پر انتظامات کو بہتر کرنے کیلئے کہا۔

مزید پڑھیں:سرکاری گاڑیوں کے ذاتی اور غیر قانونی استعمال سے  وفاقی اردو یونیورسٹی کو لاکھوں روپوں کا نقصان

انہوں نے کہا کہ 524امتحانی مراکز پر جس سینٹرز سے بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں اس کی رپورٹ بنا کر جلد ہی دی جائے تاکہ ان سینٹرز کو بلیک لسٹ کر دیا جائے جبکہ شفاف انداز میں چلنے والے مراکز کو بورڈ کی جانب سے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ نقل کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے اس سال بھی ہماری یہی کوشش تھی کہ نقل مافیا کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے۔

 

اس موقع پر ناظم امتحانات سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بہرو ولیج ملیر سے ویجلینس ٹیم نے 19 امیدوارجن میں اصل امیدوار کی جگہ 6 فرد امتحان دے رہے تھے جبکہ 13امیدواروں سے موبائل فون اور نقل کا مواد بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلے جرنلسٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد 22اور 23 مئی کو ہوگا

اپوا گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر5 سے ویجلینس ٹیم نے 3امیدوار، اقرا پبلک سیکنڈری اسکول بلدیہ ٹاؤن سے ویجلینس ٹیم نے 3امیدوار، ابراہیم علی بھائی سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے 1امیدوار، العلم پبلک سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے ویجلینس ٹیم نے 13امیدوار، شرف باد گورنمنٹ انگلش اسکول شرف آباد سے ویجلینس ٹیم نے 11امیدوار اور زم زم پبلک سیکنڈری اسکول کیماڑی سے ویجلینس ٹیم نے 1امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین