جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس: ضمنی امتحان اختتام پذیر, بہترین انتظامات پر نگران عملہ اور...

وفاق المدارس: ضمنی امتحان اختتام پذیر, بہترین انتظامات پر نگران عملہ اور اداروں کو خراج تحسین

کراچی (22/مئی 2023ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ضمنی امتحان اپنے مثالی نظم کے تحت اختتام پذیر ہوگئے۔

 

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی نے میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریبا ساٹھ ہزار طلباء وطالبات نے اس امتحان میں شرکت کی،جبکہ مجموعی طور پر تین سو اٹھارہ (318) امتحانی مراکز میں پندرہ سو سے زائد نگران عملہ نے اپنے روایتی مثالی نظم کو برقرار رکھتے ہوئے خدمات انجام دیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ساٹھ ہزار کی مجموعی تعداد سالانہ امتحانات میں ناکام طلباء و طالبات کی نہیں تھی بلکہ اس تعداد میں وہ طلباء وطالبات بھی شریک تھے جو سالانہ امتحان میں کسی لازمی پرچے ناکام تھے،اور اس میں وہ بھی شامل تھے جو مجموعی نمبرات میں اضافہ کیلئے شریک ہوئے۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے ساتھ ہی شریک ہونے والے طلباء وطالبات کو اپنے پرچوں پر نظرثانی کا موقع بھی دیا جاتا ہے،نظرثانی کی درخواستوں کے نتائج کا اجراء بھی کم سے کم وقت میں مکمل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: بورڈ اف سیکینڈری ایجوکیشن پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن مافیا کے نرغے میں، ملک اصغر

بیس رمضان تک جن کی درخواستیں دفتر وفاق کو موصول ہوئیں تو ان کے نتائج کا اجراء دس شوال کو کردیا گیا تھا،جبکہ دس شوال تک جن کی درخواستیں دفتر وفاق کو موصول ہوئیں ان کے نتائج انتیس شوال تک جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو ایک روز قبل اٹھائیس شوال کو ویب سائٹ پر جاری کردئیے گئے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ نظر ثانی کے مراحل کے ساتھ ضمنی امتحان کے داخلوں کی آخری تاریخ دس شوال رکھی گئی تھی مگر درمیان میں یکم مئی کی سرکاری تعطیل کی وجہ سے اس حتمی تاریخ میں تین دن کا اضافہ کیا گیا تھا۔اور الحمدللہ آج ضمنی امتحان کا یہ اہم مرحلہ بھی مکمل کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

 

ایک سوال کے جواب میں مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ ضمنی امتحان کے نتائج کا اجراء ان شاءاللہ بیس ذی قعدہ تک کردیا جائے گا۔تاکہ سالانہ امتحان میں جو طلباء وطالبات ناکام ہوئے تھے یا ان کے نمبرات کم تھے وہ اس ضمنی میں کامیاب ہوکر اگلے درجہ میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں تاکہ ان کا سال ضائع نہ ہو۔

 

انہوں نے کہ الحمدللہ ملک بھر میں شوال کے مہینہ میں سالانہ تعلیم کا آغاز ہوگیا ہے،اکثر مدارس میں ایسے طلباء جن کے نمبرات کم ہوں ان کو ضمنی امتحان میں یقینی کامیابی کیلئے مشروط داخلہ دیتے ہیں،جس سے ہزاروں طلباء کا ایک سال ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملٹی پرپز اسکول کے تربیتی نصاب کا جائزہ، آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کی دو روزہ میٹنگ کا انعقاد

انہوں نے کہ شعبہ تحفیظ کا ضمنی اور دوسرے مرحلہ کے امتحان کے داخلے کی آخری تاریخ دس ذی قعدہ ہے جبکہ ان کا امتحان ملک بھر میں ان شاءاللہ یکم ذی الحجہ کو ہوگا۔امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ وفاق المدارس کے امتحانی نظم کو کامیابی سے منعقد کرنے میں وفاق المدارس کے تجربہ کار نگران عملہ کا بنیادی کردار ہوتا ہے وہیں جن اداروں میں مراکز قائم کئے جاتے ہیں ان کی خدمات بھی قابل ستائش ہوتی ہیں۔

 

ضمنی امتحان میں طلباء وطالبات کی مجموعی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مسافت قدرے زیادہ ہوتی ہے،اس لئے دور دراز سے آنے والے طلباء وطالبات اور ان کے ساتھ آنے والے سرپرست حضرات کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات ہمارے یہ مدارس و جامعات والے بخوبی کرتے ہیں۔

 

اس پر تمام مدارس کے مہتممین و منتظمین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔مولانا طلحہ رحمانی نے ذرائع ابلاغ کے تمام نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے وفاق المدارس کے نظام امتحان کا معائنہ کرتے ہوئے اس کو مثالی اور قابل تقلید قرار دیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین