جمعرات, مارچ 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کو ریگیولر لائسنس...

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کو ریگیولر لائسنس جاری کر دیا

کراچی/ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کو ریگیولر لائسنس جاری کر دیا ہے۔

 

ریگیولر لائسنس دینے کی تقریب ڈاؤ انٹر نیشنل کالج ڈیفنس کیمپس میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے

 

ڈؤا یونیورسٹی کا دوسرا ڈینٹل کالج ہے جسے لائسنس دیا گیا امید ہے کہ حکومت کے زیر انتظام دیگر ادارے بھی ڈاؤ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اداروں کے لیے سندھ ہیلتھ کمیشن لائسنس حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:سید شرف علی شاہ نے بلدیہ وسطی کے امتحانی مراکز کو مثالی قرار دے دیا

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ۔تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سارہ قاضی، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈین آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر امتیاز احمد ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امینہ چرانیہ شیخ،و ائس پرنسپل ڈاکٹر قیصر علی بیگ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹر الطاف حسین راجہ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زبیر احمد سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ ،ڈاکٹر راجہ فہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ اور ایکریڈییشن،ڈاکٹر کلثوم نرگس، ڈپٹی لائسنسنگ اور ایکریڈیشن ،ڈاکٹر منصور منظور بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن شامل تھے۔

 

ڈاکٹراحسن قوی نے کہا کہ دنیا میں کامیابی حاصل کرنا ایک بڑا کام ہے لیکن کسی کامیابی کے حصول کے بعد اسے برقرار رکھنا اس سے زیادہ بڑی بات ہے انہوں نے کہا پروفیسر محمد سعید قریشی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ان اراکین میں سے ہیں جنہوں نے ہیلتھ کمیشن کو ان بنیادوں پر استوار کیا جن پر یہ آج تک گامزن تھے۔

 

پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بہترین طبی سہولتوں کی اس طرح سے فراہمی کو ہم اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ عام آدمی تک رسائی ممکن ہو جائے ڈاؤ یونیورسٹی کا نصب العین یہی ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ایس پی ایس سی امتحانات میں شعبہ سندھی کے کامیاب طلبہ کیلئے اعزازی تقریب

ڈاکٹر امینہ چرانیہ طارق نے کہا کہ پریزینٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ کا لاپل کے قریب ڈاؤ کا ڈیفنس کیمپس قریبی آبادیوں چنیسر گوٹھ اور محمودآباد کی آبادیوں کے لیے بھی کمیونٹی سروس فراہم کررہاہے گزشتہ برس تیس ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

تقریب کے آخر میں ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر امینہ چرانیہ طارق نے سندھ ہیلتھ کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرا حسن قوی سے ریگیولر لائسنس سرٹیفیکیٹ وصول کیا۔۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین