جمعرات, اکتوبر 24, 2024
صفحہ اولتازہ ترینچیئرمین میٹرک بورڈ کا بینائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کے...

چیئرمین میٹرک بورڈ کا بینائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کے امتحانی مرکز کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں منگل کو صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ کا سندھی سلیس (لازمی) کا پرچہ ہوا جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل گروپ نہم جماعت کا ریاضی (پرچہ اول) کا امتحان ہوا۔

 

اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر آفاق سعید،ڈائریکٹر ایجوکیشنل بلدیہ وسطی مہتاب جہاں،ڈپٹی ڈائریکٹر خدیجہ تسلیم، سید ارشد عالم اور میڈیا ٹیموں کے ساتھ راشد منہاس اسکول سی ڈی جی کے کا دور ہ کیا۔

 

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق اور ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ بھی موجود تھے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے اس امتحانی مرکز کے کمرہ امتحان کا مکمل جائزہ لیااس امتحانی مرکز کے نگراں عملے نے بتایا کہ اس بار وہ کسی بھی امیدوار کو خود تلاشی لئے بغیر امتحانی کمرے میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:دھی شاگرد ستھ کا احتجاجی مظاہرہ، اسکالرشپ فنڈز کے اجراء کا مطالبہ

چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے آج شام کی شفٹ میں بینائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کیلئے بنائے گئے امتحانی مرکز اداریو اسکول کا دورہ کیا اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہم نے سندھ بھر کے چیئرمینزکی ہونے والی میٹنگ بورڈ آف گورنرزکے فیصلے کے عین مطابق صرف کراچی میں اس سال سالانہ امتحانات کے دوران بینائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے بریل سسٹم، کمپیوٹر، اور رائٹر کا اہتمام کیا ہے۔

 

انہوں نے ان خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے ماہر اساتذہ کرام اور والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

چیئرمین بورڈ نے اداریو اسکول کی سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک بورڈ ایسے طلباء و طالبات کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نونہال سیکنڈری اسکول سائٹ ٹاؤن سے نگراں امتحان نے اصل امیدوار کی جگہ ایک فرد نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

مزید پڑھیں:انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہونے کا اعلان کردیا

ایس آر پبلک سیکنڈری اسکول شاہ فیصل سے ویجلینس ٹیم نے 2امیدوار، دی فیلکن ہاؤس گرامر سیکنڈری اسکول شاہ فیصل سے ویجلینس ٹیم نے 4امید وار، مفاد نسواں سیکنڈری اسکول شاہ فیصل سے ویجلینس ٹیم نے 2امیدوار، الحمید روضۃ الطفال سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی سے ویجلینس ٹیم نے 4امیدوار، زم زم پبلک سیکنڈری اسکول کیماڑی سے ویجلینس ٹیم نے 10امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

 

اسی طرح شام کی شفٹ میں مفاد نسواں سیکنڈری اسکول شاہ فیصل سے ویجلینس ٹیم نے 1امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے ویجلینس ٹیم نے 7امیدوارجبکہ اسی اسکول اصل امیدوار کی جگہ کسی فرد کو امتحان دیتے ہوئے پکڑا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین