ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ زرعی یونیورسٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی زیر میزبانی IEEE کی 3...

سندھ زرعی یونیورسٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی زیر میزبانی IEEE کی 3 سوسائٹیز کا افتتاح

ٹنڈو جام(پریس رلیز) سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی اور زرعی پائیداری کیلئے انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی) ایگریکلچر کا نفاذ ناگذیر ہے۔

 

یونیورسٹی گریجوئیٹس انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرس (آئی ای ای ای) کی رکنیت حاصل کرکے اپنے آئیڈیاز کی تکمیل کیلئے کئی منصوبوں کیلئے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں۔

 

یہ بات انہوں نے ڈاکٹر ایم ایم شیخ آڈیٹوریم میں سندہ زرعی یونیورسٹی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی زیر میزبانی آئی ای ای ای کی تین سوسائٹیز کی افتتاحی تقریب کے دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

وائیس چانسلر نے کہا ان سوسائٹیز کے قیام سے ہمارے گریجوئیٹس پورے ملک سمیت عالمی دنیا میں اپنے پروجیکٹس کی بنا پر فنڈنگ حاصل کرکے، زراعت میں ویلیوایڈیشن اور زرعی جدت کی آئیڈیاز کو فروغ دے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین میٹرک بورڈ کا بینائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کے امتحانی مرکز کا دورہ

ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے نے بہت ترقی کی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ میڈیکل، زراعت، انجینئرنگ، لائیو سٹاک، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ سمیت تمام شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

نیشنل پروفیسر، آئی ای ای ای کراچی سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کہا ملک اور خاص طور پر سندھ میں معاشی مسائل سمیت نوجوانوں کیلئے عملی دنیا میں کئی چیلینجز کا سامنہ ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور اداروں میں اپنی قابلیت منوانے کیلئے شدید محنت کی ضرورت ہے، سندھ کت نوجوانوں کیلئے آئی ای ای ای کے ذریعے کئی منصوبوں پر گرانٹ کے مواقع پیدا کرچکے ہیں، لہٰذیٰ زرعی یونیورسٹی کے آخری سال کے طالبعلم اپنی آئیڈٰیاز کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔

 

سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو نے کہا آئی ٹی فیلڈ میں دن بہ دن نئی ایجادات ہو رہی ہیں، اور نوجوانوں کیلئے لاتعداد روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، کمپیوٹر سوسائٹی آف پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاھر محمود چودھری نے کہا ملک کی خوراک کا 36 فیصد ضایع ہو رہا ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود خوردنی تیل، دالیں، چاول اور سبزیوں کا بیج امپورٹ کرنا پڑ رہی ہے، ہمیں جدید زرعی انقلاب کو لانا پڑیگا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ایس پی ایس سی امتحانات میں شعبہ سندھی کے کامیاب طلبہ کیلئے اعزازی تقریب

اس موقع پر آئی ای ای ای کے ذمہ داران ڈاکٹر عمیر احمد کورائی اور ڈاکٹر ابی وقاص نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں 7 لاکھ 27 ہزار آئی ای ای ای پروفیشنل ممبران ہیں، جوکہ دنیا کے 190 ممالک میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

 

تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر، ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر، ڈاکٹر ذوالفقار مھر نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری، ڈاکٹر بھوانی شنکر اور دیگر نے آئی ای ای ای اسٹوڈنٹس برانچ،آئی ای ای ای کمیونیکیشن سوسائٹی اور آئی ای ای ای انڈسٹریل الیکٹرانکس سوسائٹی کا افتتاح کیا، دوسری جانب آئی ای ای ای اسٹوڈنٹس اراکین اور منتظمین میں شیلڈ اور سووینئرس ایوارڈ کئے گئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین