منگل, اکتوبر 1, 2024
صفحہ اولتازہ ترینرعایتی نرخ پر ٹیسٹ، جے ایس ایم یو لیب اور این آئی...

رعایتی نرخ پر ٹیسٹ، جے ایس ایم یو لیب اور این آئی سی ایچ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے جس کے تحت این آئی سی ایچ کو جے ایس ایم یو لیب سےٹیسٹ کروانے پر 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

 

جس سے بچوں کی نگہداشت کرنیوالے اسپتال کے مالی بوجھ میں کمی آئیگی۔

 

گزشتہ روز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ( این آئی سی ایچ) کا دورہ کیا، اس دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط بنانا اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور تحقیق کو فروغ دینے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

 

تقریب کا آغاز شعبہ اطفال کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر مشال خان کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جسکے بعداین آئی سی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سدل نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں طبی تحقیق کو آگے بڑھانے میں اسپتال کی کامیابیوں اور مستقبل میں اسپتال کی ترقی کیلئے کی جانیوالی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی گئی۔

مزید پڑھیں:ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو تباہ کر دیتا ہے، میجر جنرل محمد انیق الرحمن

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے کلیدی خطاب میں این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز اور فیکلٹی ارکان کے کام کو سراہا اور انہیں تجویز دی کہ عوام میں این آئی سی ایچ کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جائے۔

 

انہوں نے فیکلٹی کو تحقیقی منصوبوں پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور اسپتال میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ریسرچ ڈپارٹمنٹ، میڈیا سیل، پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر اور لیگل ڈپارٹمنٹ سمیت اہم شعبوں کے قیام کی تجویز دی۔

 

تقریب کے دوران جے ایس ایم یو کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور این آئی سی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سدل نے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور دونوں اداروں کے سینئر حکام کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے۔

 

ایم او یو کے تحت جے ایس ایم یو لیب این آئی سی ایچ کو تمام معمول کے ٹیسٹ پر 40 فیصد رعایت اور تمام خصوصی ٹیسٹ پر 30فیصد رعایت فراہم کرے گی، اس سے این آئی سی ایچ پر مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔

 

ایم او یو پر دستخط کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اعظم خان نے کہا کہ یہ ایم او یو جے ایس ایم یو اور این آئی سی ایچ کے درمیان مضبوط تعاون کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: میٹرک بورڈ موجودہ چئیر مین ودیگر عہدیداروں کا سسابق چئیرمین برگیڈیر (ر) شفیع اللہ قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار 

جے ایس ایم یو لیبارٹری عالمی اسٹینڈرڈز کے مطابق رعایتی نرخ پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے میں پیش پیش ہے یہی وجہ ہے کہ انتہائی قلیل مدت میں جے ایس ایم یو لیبارٹری پر عوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔

 

لیب منیجر حسنین عباس کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈائیگناسٹک لیبارٹری اور بلڈ بینک کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف اسٹینڈرڈائزیشن، برطانیہ کی جانب سے 2021-2024 کی مدت کے لیے دوسری مرتبہ آئی ایس او سرٹیفیکیشن 9001:2015 دیا جا چکا ہے۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر محسنہ نور ابراہیم نے شکریہ کلمات ادا کئے۔

 

پروفیسر ناصر سلیم سدل نے مہمان خصوصی پروفیسر امجد سراج میمن کوایک یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔تقریب میں این آئی سی ایچ کے تمام فیکلٹی ارکان اوراین آئی سی ایچ-جے ایس ایم یو کوآرڈی نیشن سیل کے انچارج عثمان غوری نے شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین