جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ تریناگلے ہفتے 700 نرسنگ کا پروموشن کیا جائے گا : ینگ نرسز...

اگلے ہفتے 700 نرسنگ کا پروموشن کیا جائے گا : ینگ نرسز ایسوسی ایشن

کراچی : سندھ بروز کی ڈپارٹمنٹینٹل پروموشن والی میٹنگ صرف اس لیے کینسل کی گئی کیونکہ ورکنگ پیپر کی بائنڈنگ وقت پر نہیں ہو پائی ، کیونکہ آپ سب جانتے ہیں کہ 614 اور 85 یہ سب ملا کر 700 نرسز کے جس میں اسٹاف نرسز اور ایجوکیشن کے آفیسرز کی پروموشن ہونے تھے۔

سیکشن آفیسر نرسنگ کیڈر نے وقت مانگا ، جس پر آج کی ڈی پی سی نہیں ہو سکی ،  ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی قیادت نے فورا اسپیشل سیکرٹری سے ملاقات کی اور پروموشن میٹنگ نہ ہونے کی وجوہات معلوم کی ۔

مزید پڑھیں : ایم ایس او اپنے کارکنان کی تربیت کے لئے یگانہ انداز اختیار کرتی ہے : عادل انصاری

اس بات پر زور دیا کہ اگلے ہفتے دوبارہ میٹنگ رکھی جائے ، جس پر اسپیشل سیکرٹری نے اگلے ہفتے جمعرات کو ڈی پی سی کا وقت دے دیا ہے اور جس کے بعد اب اگلے ہفتے جمعرات کو سات سو نرسنگ آفیسرز اپنے پروموشن لیں گے ۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے ترجمان عمران گل کلادی کے مطابق م کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے کہ نرسز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ہو ، تمام سندھ کی نرسز کمیونٹی کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ اگلے ہفتے پر حال ہر صورت پروموشن ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین