Friday, March 6, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں لائف سائنسز پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا...

گومل یونیورسٹی میں لائف سائنسز پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان : گومل یونیورسٹی میں لائف سائنسز پر دوروز ہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر یونیورسٹی گیمبیا، بابائے فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فقیر ایم انجم (تمغہ امتیاز) تھے جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب خان سمیت آئی ایف اے این سی اے پاکستان ہلال ایپکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے کنٹری ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فوڈ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ایم عمیر ارشد اورشعبہ زوالواجی کے ڈاکٹر اظہر رسول ‘آئی ایف اے این سی اے کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سخاوت علی،یونیورسٹی آف لاہور کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر شاہد بشیر سمیت ڈاکٹر ضیاء شاہد ، یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر فیضان اللہ،سی ای او نوش فوڈ انڈسٹری لاہور کے طارق سرور ،ویزٹک فوڈ سالوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ایم خرم اقبال سمیت گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

لائف سائنسز پر ہونیوالی دو روز بین الاقوامی کانفرنس کے چیف آرگنائزرز کوارڈینیٹر ڈیواس، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز ڈاکٹر علی زمان خان اور شعبہ انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر صدف جویریہ تھیں ۔

مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو میں سندھ میڈیکل فیکلٹی کا داخلہ ٹیسٹ، ریکارڈ 9000 امیدواروں کی شرکت

کانفرنس میں تلاوت نے طالب علم حافظ شہزاد نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر صدف جویریہ اورڈاکٹر عدنان امین نے ادا کئے۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر یونیورسٹی گیمبیا،بابائے فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فقیر ایم انجم نے کہا کہ لائیو سائنسز پر ہونیوالی اس بین کانفرنس کا مقصد سائنسدانوں کے نظریات و خیالات کو متعلقہ شعبہ جات کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ انڈسٹریز کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہے تاکہ فوڈسائنسز، فارمیسی سائنسزاور کیمیکل سائنسز سے وابسطہ انڈسٹریز کو بھی فائدہ پہنچے تاکہ یہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں۔

ڈاکٹر فقیر ایم انجم نے مزید کہا کہ آج کی بہترین اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد کا سہرا وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت گومل یونیورسٹی انتظامیہ اور کانفرنس کے منتظمین کو جاتا ہے جن کی دن رات کی محنت اور کاوشوں سے اس بہترین کانفرنس کاانعقاد ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں:کامیابی کا راز کمفرٹ زون سے نکلنے میں ہے، اشرف حبیب اللہ

رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب خان نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر لائیوسائنسز پر ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ گومل یونیورسٹی میں اکیڈمکس سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی عملی زندگی میں کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی مل سکے جو وائس چانسلر کی طلباء کے لئے علم و تحقیق کی فکر اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔

ڈاکٹر محمد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ علم و تحقیق کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔

ٹیکنالوجی کے دور میں زندگی کے ہر شعبہ میں جدت اور تیزی آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد ہوتا ہے تو اس شعبہ سے منسلک پاکستان کے ماہر محققین کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ آئیں اور اپنے تجربات کے بارے میں بتائیں جس سے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ بھی مستفید ہوتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب اور واک کا انعقاد

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ گومل یونیورسٹی میں لائیوسائنسز کے ماہر محققین آج ہمار ے درمیان موجود ہیں اور میں پاکستان کے ہر کونے سے آنیوالے اپنے مہمانوں کو گومل یونیورسٹی میں خوش آمد یدکہتا ہوں۔

لائف سائنسز پر ہونیوالی بین الاقوامی میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے ایگریکلچر سائنسز، کیمیکل سائنسز، بائیو سائنسز، فارما سوٹیکل سائنسزاور ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے ماہرین نے شرکت کی۔

لائیو سائنسز پر ہونیوالی کانفرنس کا مقصد فوڈ سائنسز، فارمیسی، کیمیکل سائنسزکے حوالے سے جوبھی مسائل سائنسدانوں کو درپیش ہیان مسائل پر وہ مل بیٹھ کر اپنے تجربات کاتبادلہ کریں اور ایک تفصیلی بحث اور اپنے تجربات کی روشنی میں ان مسائل کاحل نکالا جاسکے۔

مزید پڑھیں:کراچی: پہلے مرحلے میں بارہویں جماعت کے امتحانات 30 مئی سے شروع ہوں گے

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں مختلف انڈسٹریز سے وابسطہ ماہرین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی جس میں طلباء پاکستان کے نامور سائنسدانوں کے تجربات سے مستفید ہوں گے ۔بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ لائیوسائنسز پر ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد گومل یونیورسٹی اور ایویلوشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین