جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینایرانی فاونڈیشن کیجانب سے پاکستانی سائینسدان کے مجسمے کی نقاب کشائی

ایرانی فاونڈیشن کیجانب سے پاکستانی سائینسدان کے مجسمے کی نقاب کشائی

کراچی: ایران کے شہر تہران میں معروف فاونڈیشن "مصطفی پرائز” کے تحت 17 دسمبر کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

"مصطفیٰ پرائز” کی چوتھی تقریب میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نصف مجسمے کی نقاب کشائی کی ہے۔

مزید پڑھیں: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد کی جامعہ اردو اساتذہ احتجاج میں شرکت

واضح رہے کہ پاکستانی سائینسدان پروفیسر اقبال چوہدری کو بائیو آرگینگ کیمسٹری کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں گزشتہ سال 2021ء میں مصطفیٰ پرائز فاونڈیشن کی جانب سے مصطفیٰ پرائز سے ہمکنار کیا گیاتھا۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق متعلقہ تقریب میں پروفیسر اقبال چوہدری کے علاوہ چار دیگر مسلم سائینسدانوں کے مجسموں کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔

واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہیں جس میں ایران کا خوارزمی انٹرنیشنل ایوارڈ، آذربائیجان کا ایکو ایوارڈ ان ایجوکیشن اور کامسٹیک ایوارڈ ان کیمسٹری جیسے اعزازات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی : JSMU کے کانووکیشن میں سیکڑوں طلباء کو ڈگریاں تفویض

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اورسابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو انکی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین