جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس کے تحت صوبائی مسابقہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

وفاق المدارس کے تحت صوبائی مسابقہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

کراچی : وفاق المدارس کے تحت صدر وفاق کی سرپرستی ہونے والے صوبائی مسابقہ کی تیاریاں مکمل ‛ ناظم اعلی وفاق المدارس مہمان خصوصی ہونگے۔ تعلیمی بورڈز کے چئیرمین اور یونیورسٹی کے وائس چانسلرز بھی شریک ہونگے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت مسابقات حفظ القرآن الکریم مع التجوید کا صوبائی سطح کا مسابقہ 25 دسمبر کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہو گا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ہونے مسابقات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب صوبائی مسابقہ ہو گا،صوبہ سندھ میں پچیس (25) دسمبر بروز اتوار صبح نو بجے جامعہ دارالعلوم کراچی میں مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں منعقد ہو گا۔

جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری ہونگے، ناظم سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی نگرانی میں ہونے والے عظیم الشان مسابقہ میں مرکزی کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی، وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدور مولانا عبیداللہ خالد و مولانا سید سلیمان بنوری، مولانا قاری عبدالرشید، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا عبدالوحید (ڈپٹی کنوینئر مسابقہ کمیٹی) مولانا راحت علی ہاشمی، مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید، پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی (وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی) پروفیسر سعیدالدین ( چیئرمین انٹر بورڈ کراچی) پروفیسر شرف الدین ( چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی) سمیت سیکڑوں مدارس کے مہتممین و منتظمین ،مذھبی و سیاسی رھنماء اور اعلی سرکاری شخصیات بھی شریک ہونگی۔

مولانا رحمانی نے مزید بتایا کہ یہ مسابقہ وفاق المدارس العربیہ کے تحت ڈویژنل سطح پر مسابقہ میں پوزیشن کے بعد صوبائی ابتدائی مرحلہ میں منتخب ٹاپ دس طلباء کے مابین ہوگا۔اس میں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹاپ تین طلباء قومی مسابقہ کیلئے منتخب ہونگے، پوزیشن حاصل کرنے والوں کو وفاق المدارس کی جانب سے گرانقدر نقد انعام اور اعزازی نشان (شیلڈ) سے نوازا جائے گا۔

مذید پڑھیں : پاکستان میں پہلی بار علمائے کرام نے الغزالی یونیورسٹی کا چارٹر حاصل کر لیا

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی سطح پر ہونے والے مسابقہ میں چودہ دسمبر کو اسلام آباد میں صوبہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلباء کے مابین مسابقہ میں دو آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان سے قومی مسابقہ کیلئے منتخب ہو گئے، اس پروگرام کے مہمانان گرامی میں وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدر مولانا سعید یوسف، ڈپٹی کنوینئر مرکزی مسابقہ کمیٹی مولانا عبدالوحید، میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی، رکن مجلس عاملہ مولانا ظہور احمد علوی، مولانا قاری اخلاق احمد مدنی، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا قاری محمد آصف، مولانا شکیم عباسی، اسلام آباد کے مسؤل مفتی عبدالسلام، مولانا عبدالغفار، مفتی اویس عزیز، راولپنڈی کے مسؤل مفتی عبدالرحمن سمیت آزاد کشمیر سے مولانا محمد فیاض، مولانا سید عدنان شاہ،گلگت سے مولانا حبیب اللہ دیدار ،چترال سے مولانا قاری عبدالرحمن قریشی، مولانا نذیر فاروقی ، مولانا یعقوب طارق ، مولانا الطاف الرحمن ، مفتی ولی حسن، سمیت ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، معروف سیاسی رھنماء عقیل انجم سمیت سیکڑوں علماء و شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا رحمانی نے مزید بتایا کہ صوبائی خیبرپختونخوا میں صوبائی مسابقہ جامعہ اسلامیہ امدادالعلوم درویش مسجد صدر پشاور میں 26 دسمبر بروز سوموار،صوبہ پنجاب کا جامعہ اشرفیہ لاہور میں 27 دسمبر بروز منگل اور بلوچستان کا 29 دسمبر بروز جمعرات جامع مسجد توحید آباد جان محمد روڈ کوچہ شیر محمد کوئٹہ میں ہو گا۔ جس میں صوبوں کی نامور علمی و سیاسی شخصیات سمیت قائدین وفاق المدارس بھی شریک ہونگے۔ جبکہ قومی مسابقہ اسلام میں ہو گا،جس میں ملک بھر کے پندرہ منتخب طلباء شریک ہونگے۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا انچارج کس ایما پر لگایا گیا ؟

مولانا رحمانی بتایا کہ پورے ملک میں ڈویژنل مسابقوں میں تقریباً گیارہ سو سے زائد مدارس کے تین ساڑھے ہزار طلباء نے شرکت کی،جس میں تین سو ایک طلباء صوبائی سطح کیلئے منتخب ہوئے، پھر ہر صوبہ میں ابتدائی مرحلہ کا سلسلہ جاری ہے اس میں ہر صوبہ سے دس طلباء صوبائی حتمی مرحلہ کیلئے منتخب ہونگے۔ صوبہ سندھ میں یہ ابتدائی مرحلہ اکیس دسمبر کو کراچی میں مدرسہ ابراہیم اسلامیہ گلزار ھجری، مدرسہ سراجیہ ظہیریہ خلفاء راشدین مسجد منظور کالونی اور جامعہ دارالعلوم رحمانیہ بفرزون میں ہونگے۔

جس میں ناظم سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی، مولانا عبدالوحید، مولانا طلحہ رحمانی، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا قاری حق نواز، مولانا عبدالرزاق زاہد، مولانا عمران عثمان، مولانا محمد فیصل، مولانا عبیدالرحمن چترالی، مفتی اکرام الرحمن، مولانا منظور احمد، مولانا عبیداللہ احرار، مولانا قاسم عبداللہ، مولانا اظہار احمد،مفتی عمر فاروق، قاری محمد الیاس، مولانا قاری محمد اسامہ، مولانا قاری عطاء الرحمن، مولانا قاری ھارون الرشید، مولانا انیس الرحمن،مولانا اسامہ خطیب، مولانا عبدالجلیل سمیت دیگر منتظمین شریک ہونگے۔

مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ یہ مسابقہ ان شاءاللہ اپنی مثال آپ ہو گا،اس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں ناظم سندھ مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا، تمام معزز مہمانان گرامی کو شرکت کی دعوتیں دیدی گئی ہیں، مسابقوں کیلئے منصفین کی ذمہ داریاں انجام دینے والوں کی تقرری بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین