جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینایچ ای سی زون ایم کے تحت انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ...

ایچ ای سی زون ایم کے تحت انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی ( ) سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایچ ای سی زون ایم انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ 2022-23آج (بدھ) سے سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ پر شروع ہو رہی ہے جس میں کراچی کی معروف یونیورسٹیز شرکت کریں گی۔

اس ضمن میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائرکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے بتایا کہ ایچ ای سی ز ون ایم انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ 2022-23سر سید یونیورسٹی کی میزبانی میں بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سرسید یونیورسٹی، ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایونٹ کا افتتاح آج صبح 11بجے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین گیند کو کک لگا کر کریں گے۔

اس ایونٹ میں جو یونیورسٹیز شرکت کر رہی ہیں ان میں میزبان سر سید یونیورسٹی،این ای ڈی یونیورسٹی،آئی بی اے یونیورسٹی، آئی او بی ایم یونیورسٹی، انڈس یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، حبیب یونیورسٹی اور پی اے ایف کائٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:مراکش کا فٹ بالر امام مسجد و بہترین قاری قرآن بھی

سابق فیفا ریفری اقبال جونیئر کو میچ کمشنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ حبیب اللہ محمد عمران،ولی خان،خرم شہزاد،جلال خان اور عبدالکریم آفیشل ہونگے۔

علاوہ ازیں ایونٹ کے حوالے سے گزشتہ روز سر سید یونیورسٹی میں منیجرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات ڈین اور انجینئرنگ سر سید یونیورسٹی ڈاکٹر عامر نے کی،انہوں نے تمام شرکا کو سر سید یونیورسٹی کی جانب سے خوش آمدید کیا اور ایونٹ کے حوالے سے کہا کہ اس چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا جائے گا،تمام ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین