اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان ایسوسی ایشن آف آرتھوڈونٹس کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس

پاکستان ایسوسی ایشن آف آرتھوڈونٹس کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس

کراچی : پاکستان ایسوسی ایشن آف آرتھوڈونٹس کے تحت دو روزہ 9 ویں عالمی آرتھوڈونٹک کانفرنس کا انعقادآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا گیا ۔

کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے ڈاکٹرز نے شرکت کی جس میں ڈاکٹر محمد التمش، پروفیسر ڈاکٹر امبرین احسن، پروفیسر ڈاکٹر حسنین سکرانی، ڈاکٹر نرگس انجم، ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر روزینہ نذیر، ڈاکٹر ارم بہروز ، پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ فیصل سمیت مشہور و معروف ڈاکٹرز نے شامل تھے ۔

کانفرنس میں دندان سازی کے شعبے سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی ، اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف آرتھوڈونٹک کے صدر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایک ہی چھت تلے دندان سازی کے ایکسپرٹ اور نووارد دندان سازوں کو جمع کرنا تھا تاکہ وہ استفادہ کر سکیں ۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا انچارج کس ایما پر لگایا گیا ؟

آرتھوڈونٹک کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، ایسی کانفرنس ہونی چاہیے تاکہ طلباءو طالبات کو آگاہی مل سکے، میں بہت کم وقت میں اتنی شاندار کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔

ڈاکٹر التمش نے کہا کہ یہاں آ کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، اس طرح کی کانفرنس سے شعور بیدار ہوتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر امبرین احسن نے کہا کہ میں آرتھوڈونٹک کانفرنس میں آنے والے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، انہوں نے دانتوں کی بیماری اور ان کی حفاظت پر تفصیلی لیکچر دیا ۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم، پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ فیصل، ڈاکٹر محمد التمش، پروفیسر ارشد ملک، پروفیسر ڈاکٹر حسنین سکرانی، ڈاکٹر روزینہ نذیر، ڈاکٹر ارم بہروز، پروفیسر ڈاکٹر امبرین احسن، ڈاکٹر امتیاز کو بہترین خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی۔

مذید پڑھیں : لیاری نرسنگ کالج کی سابق پرنسپل شبانہ بلوچ کی احتجاج کے نام پر ڈرامہ بازی پکڑی گئی ؟

اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے جون ایلیاءلان میں دندان سازی سے متعلق طبی آلات اور آگاہی کے لئے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ۔ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں کراچی کے مختلف انسٹیٹیوٹ اور اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین