لاہور : وزیر اعظم نوجوان پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں پانچ روز سے جاری ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ویٹرنری یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔
اختتامی تقریب کی صدارت چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کی اور ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ کے فاتحین کے درمیان انعامی ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ ان مقابلوں میں صوبہ پنجاب کی ٹیم نے پہلی، خیبر پختون خواہ نے دوسری جبکہ بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن، ویٹرنری یونیورسٹی چیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد ایوب، ویٹرنری یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس رانا امجد اقبال کے علاوہ سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار سمیت پاکستان کے تمام صوبو ں سے آئی 20 ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اُس موقع پر موجودتھی۔ اُس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ویٹرنری یونیورسٹی میں نئے قائم کیے جانے والے سوئمنگ پول کا افتتاح بھی کیا اور پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اس بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔
مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی اور پارینہ فارما کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی میں ریسلنگ اکیڈمی اور سوئمنگ پول کا قیام نوجوانوں کے لیئے انتہائی خوش آئند ہے جس سے مستقبل میں بہترین کھلاڑی پیدا ہونگے جو قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹس میں حصہ لینے کے مواقع مہیا کیئے ہیں ۔ اُنہوں نے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کروانے پر ویٹرنری یونیورسٹی کو مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہ پاکستانی نوجوانوں نے حال ہی میں یورپی یونین کی جانب سے دیئے جانے والے وظائف حاصل کرنے میں دیگر ممالک کے طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مزید کہا کہ جامعات میں تعلیم و تربیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہے مگر غیر نصابی سر گرمیوں کی جانب ہماری توجہ کم ہوتی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیئے سہولیات فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں : لیاری نرسنگ کالج کی سابق پرنسپل شبانہ بلوچ کی احتجاج کے نام پر ڈرامہ بازی پکڑی گئی ؟
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ویٹرنری یونیورسٹی جہاں تعلیم و تدریس میں کامیابیاں حا صل کر رہی ہے وہیں کھیلوں کے فروغ کے لیئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح حکومتی سرپرستی حاصل رہی تو وہ وقت دور نہیں جب قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستانی نوجوان کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ میں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی قابلیتوں کے جو ہر دکھائے اور حاضرین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے ۔