جمعرات, دسمبر 5, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ بنوریہ العالمیہ کا تھائی لینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل فوزی...

جامعہ بنوریہ العالمیہ کا تھائی لینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل فوزی کے اعزاز میں عشائیہ

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم کی جانب سے تھائی لینڈ کے کراچی میں تعینات قائم مقام قونصل جنرل فوزی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا ۔

عشائیہ میں فوزی کی اہلیہ کے علاوہ موجودہ قائم مقام قونصل جنرل تھائی لینڈ محترمہ سری پورن ٹانتی پانیات ،جامعہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان  نعیم ، جامعہ کی ایڈوئزری کمیٹی کے رکن نذیر وید ، جامعہ کے شعبہ بیرون کے ڈائریکٹر مولانا فرقان احمد ، جامعہ کے شعبہ لنگوسٹکس کے ڈائریکٹر شیخ محمد سرودہ ،یونیورسل برادرز سے فرقان عبدالقادر ،جامعہ کے شعبہ بیرون امور سے مفتی زین حسن فروزاور جامعہ میں زیر تعلیم تھائی طلبا شریک تھے۔

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان قائم مقام تھائی قونصل جنرل فوزی نے کہاکہ میرے لیے سعادت کی بات ہے کہ میں آج علما کے درمیان میں موجود ہوں ،پاکستان میں بطور قائم مقام قونصل جنرل پانچ سال پہلے آیا تھا یہاں کے لوگوں سے بہت محبت ملی جسے کبھی بھلا نہیں سکتا ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی : آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا میڈیکل انشورنس پالیسی مسترد کرنے کا اعلان

انہوں نے مذید کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کی انتظامیہ اور مہتمم جامعہ نے جس محبت کا اظہار کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے، تھائی لینڈ کے طلبا دنیا بھر کی جامعات میں پڑھتے ہیں مگر جامعہ بنوریہ عالمیہ میں پڑھنے والے طلبا کا جس طرح سے خیال رکھا جاتا ہے، ان کے مستقبل کی فکر کی جاتی ہے وہ دیگر جامعات میں بہت کم نظر آتی ہیں، میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وطن واپسی کے بعد بھی جامعہ بنوریہ سے پہلے کی طرح تعاون جاری رہے گا ۔

تقریب سے خطاب میں تھائی لینڈ کی نئی تعینات قائمقام قونصل جنرل سری پورن کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر اور دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک بین الاقوامی دینی درسگاہ ہے اور ہمارے بہت سے طلبا یہاں پڑھ رہے ہیں اور بہت سے پڑھ کر جا چکے ہیں ان کو گھر جیسا ماحول دینے کے ساتھ ان کی تعلیم وتربیت پر مکمل توجہ دی جاتی ہے جس میں انتظامیہ کا بھرپور شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنے پیش رو کی طرح تھائی قونصلیٹ ان طلبا کی تعلیمی بہتری کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار رہے گا۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھائی قونصلیٹ کا تعلیمی فروغ کے سلسلے میں ہمیشہ سے تعاون رہتا ہے، امید کرتے ہیں کہ یہ آیندہ بھی رہے گاباہمی تعلیمی فروغ سے ہی قومیں بنتی ہیں اورہم اسی پر گامزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور صدر جامعہ بنوریہ عالمیہ تھائی قونصلیٹ بالخصوص فوزی کا شکر گزار ہوں کہ  وہ جب پانچ سال قبل آئے تھے تھائی لینڈ کی جامعات سے تعلیمی معاہدوں میں ان کا بھرپور تعاون رہا اور نئی تعینات قونصلیٹ محترمہ سری پورن سے امید ہے وہ ان تعلقات کو آگے بڑھائیں گی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر نذیر احمد وید نے کہاکہ محترمہ سری پورن کئی ممالک میں رہی ہیں یہ وسیع تجربہ رکھتی ہیں امید کرتے ہیں وہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے باہمی تعلیمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ میں معاون ومددگار ہوں گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین