پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی : 2025 تک فلاحی اسکولوں کی تعداد 250 تک کرنے کا...

کراچی : 2025 تک فلاحی اسکولوں کی تعداد 250 تک کرنے کا ارادہ ہے : زاہد سعید

کراچی : سندھ حکومت مستند فلاحی اور غیر سرکاری اداوں کے بھرپور تعاون سے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی جلد سے جلد بحالی کا ارادہ رکھتی ہے،یہ بات سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے زیر اہتمام ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں منعقد ہونے والے سالانہ تفریحی گالا کے پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

پروگرام جی سی ٹی کے کراچی، گھارو اور ٹھٹھہ میں قائم فلاحی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے 1100یتیم طالبعلم جن کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے نے شرکت کی ۔

سعید غنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے سندھ میں لگ بھگ 20ہزار سرکاری اسکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس اپنے طور پر اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ اکیلے ہزاروں متاثرہ اسکولوں میں تعلیم کی بحالی کا کام کر سکے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : شعبہ ارضیات کی اسسٹنٹ پروفیسر 13 برس بعد بھی ایم فل نہ کر سکیں

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کو عالمی مالیاتی اداروں اور ملک میں کام کرنیوالے مستند غیرسرکاری اداروں کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہو گی، ان کا کہنا تھاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے لیے تعلیم کی بحالی سندھ حکومت کے لیے ایک بڑا ٹاسک ہے، غیر سرکاری اور فلاحی ادارے سندھ میں موجود پسماندہ طبقات کے بچوں کوت علیم یافتہ بنا کر سندھ حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، ایسا کر کے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے ریاست کی ایک اہم بنیادی آئینی ذمہ داری کو اپنے طورپر پورا کر رہے ہیں۔

سعید غنی کاکہنا تھاکہ انہیں سندھ میں مزدوروں کے بچوں کو معیاری اسکولوں کی تعلیم کی فراہمی کے لیے جی سی ٹی جیسے مستند فلاحی اداروں کا بھر پور تعاون درکار ہے، سندھ کے وزیرمحنت نے جی سی ٹی کے اس جذبے کو سراہا جس کے تحت وہ اپنے غیر سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب گھرانوں کے یتیم بچوں کی مالی اعانت اور تفریح کے لیے سالانہ پروگرامنعقد کرتی ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید کاکہنا تھاکہ ان کاادارہ یتیم طالبعلموں کے لیے ایسے ہی پروگرام حیدرآباد اور سکھر میں بھی جلد منعقد کرے گا۔ جی سی ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے سندھ بھر کے پسماندہ علاقوں میں 160 فلاحی اسکولوں میں 29 ہزار بچے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 2 ہزار یتیم بچوں کیلئے 3 شہروں میں تقریبات

ان کا کہنا تھاکہ ان کا ادارہ سال 2025 تک اپنے فلاحی اسکولوں کی تعداد کو 250 تک لے جانا چاہتا ہے، جہاں پسماندہ خاندانوں کے کل ایک لاکھ بچے زیر تعلیم ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس فلاحی کام کی تکمیل کے لیے انہیں مخیر حضرات اور دوسرے غیر سرکاری اداروں کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے۔

جی سی ٹی کے سرپرست اعلیٰ سرداریاسین ملک نے سندھ کے دشوارگزار علاقوں میں غریب طبقات کے بچوں کوتعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کے جذبے کی تعریف کی۔ تقریب میں جی سی ٹی کے ڈونرز اور مخیر حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین