Monday, May 11, 2026
صفحہ اولNewsایبٹ آباد یونیورسٹی میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

ایبٹ آباد یونیورسٹی میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

حویلیاں : ایبٹ آباد یونیورسٹی میں سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن اور ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور نے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران یونیورسٹی سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی حکام نے سکیورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس یونیورسٹی سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے پولیس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے اور طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین