Monday, May 11, 2026
صفحہ اولNews“تعمیرِ ذات سے تعمیرِ خاندان” کے عنوان سے فکری و تربیتی پروگرام...

“تعمیرِ ذات سے تعمیرِ خاندان” کے عنوان سے فکری و تربیتی پروگرام کا انعقاد

کراچی : مجلسِ تعلیمی ملّی پاکستان کے زیرِ اہتمام “تعمیرِ ذات سے تعمیرِ خاندان” کے موضوع پر ایک فکری و تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد مضبوط خاندان، مثبت رویّوں، شکر گزاری اور شخصیت سازی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

آغاز ڈاکٹر محمد حاشر صدیقی کی تلاوت سے ہوا۔ فنانس سیکریٹری ڈاکٹر قاسم صدیقی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تنظیم کا تعارف و اغراض پیش کیے۔

ماہرِ تعلیم و تربیت محمد عظیم صدیقی نے کلیدی خطاب میں کہا کہ پُرسکون خاندان کی بنیاد فرد کی تربیت، مثبت سوچ، شکر گزاری اور نعمتوں کے درست استعمال پر ہے۔ زبان، آنکھ، کان اور ذہن کا صحیح استعمال فرد کو سنوارتا ہے اور سنوری ہوئی ذات سے ہی خاندان محبت و احترام کا گہوارہ بنتا ہے۔

انہوں نے منفی سوچ، تلخ زبانی اور بے احترامی کو خاندانی مسائل کی بڑی وجہ قرار دیا اور شرکاء کو برداشت، خیرخواہی اور عملی شکر گزاری اپنانے کی تلقین کی۔ پروگرام کی نمایاں خصوصیت لیکچر کے ساتھ ذہنی و فکری عملی مشقیں تھیں جنہیں شرکاء نے منفرد، فکر انگیز اور روح پرور قرار دیا۔ حاضرین نے موضوع کو موجودہ معاشرتی مسائل کے تناظر میں بروقت اور مؤثر قرار دیا۔

اختتام پر ڈاکٹر قاسم صدیقی نے صدر، سیکریٹری اور عاملہ اراکین کی جانب سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ علالت کے باعث غیر حاضر رکنِ صوبائی اسمبلی فرحان صاحب کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔ نشست کا اختتام دعا پر ہوا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین