Sunday, May 17, 2026
صفحہ اولNewsبچوں کو زبردستی پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کے معاملے پر والدین سراپا...

بچوں کو زبردستی پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کے معاملے پر والدین سراپا احتجاج

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ) کراچی میں بچوں کو زبردستی پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کے معاملے پر والدین سراپا احتجاج ہیں ۔

انسداد پولیو ٹیم گھروں کے بعد اسکولوں میں بھی زبردستی ویکسینیشن لگانے لگی۔ کراچی کے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم والدین اور بچے شدید ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو بھیجے گئے پیغامات میں کہا جا رہا ہے کہ پولیو کے قطرے نا پلانے کا اختیار اسکول کے پاس نہیں ہے جس کے باعث والدین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔

نجی اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر اسکول انتظامیہ والدین کے انکار پر ٹیم کو منع کرے تو متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے اسکول کی رجسٹریشن کینسل کرنےاور شوکاز لیٹر جاری کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بعض بچے خوف کے باعث بحالت مجبوری اپنے گھروں میں ویکسینیشن کراچکے ہیں تو انھیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہاہے کہ وہ ویکسینیشن کارڈ ساتھ لائیں اگر بچے کارڈ ساتھ نا لائے تو ٹیم دوبارہ ویکسین لگائے گی جبکہ کسی قسم کا کوئی ویکسینیشن کارڈز فراہم ہی نہیں کیا گیا ہے

موجودہ صورتحال کے باعث والدین اور بچے شدید خوف کا شکار ہیں ، متعدد والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے کترا رہے ہیں لیکن ویکسینیشن ٹیم گھروں پر پہنچ رہی ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں عوام مہنگائی ، بے روزگاری کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں جبکہ معاشی طور پر بھی شہری شدید بے حال ہیں ان اہم معاملات پر توجہ دینے کی بجائے حکام کا پولیو کے قطرے پلانے یا ویکسین لگانے پر ساری توانائی لگارہے ہیں جو کہ سمجھ سے باہر ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین