ہری پور : وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور صرف ایک سرکاری گاڑی کے حقدار ہونے کے باوجود 4 گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں ، ذاتی اسعتمال کے لئے یونیورسٹی کی نئی گاڑی حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم وہ اس کے علاوہ دو اور گاڑیاں بھی استعمال کر رہے ہیں ۔ جن میں ٹویوٹا آلٹس اور ایک ٹویوٹا ویگو شامل ہیں، یہ دونوں اپنے دوستوں کی ذاتی ضروریات کے لیے اکثر استعمال ہوتی ہیں ۔
مزید برآں، چوتھی گاڑی (سوزوکی کلٹس، رجسٹریشن نمبر G-3172 خصوصی طور پر ڈاکٹر شفیق رحمٰن کی اہلیہ کے استعمال کے لیے مخصوص تھی ۔ اس گاڑی کی ادارہ جاتی فنڈز کے ذریعے تزئین و آرائش کی گئی اور بعد ازاں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر روانہ کر دیا گیا ۔
اس مقصد کے لیے گاڑی کے علاوہ ایک ڈرائیور کو خاص طور پر رکھا گیا تھا ۔ اجمل شہزاد نامی اس فرد کو ہنر مند لیبر کے زمرے میں سرکاری فنڈز سے ادائیگی کی جا رہی ہیں ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ان کی حاضری باقاعدگی سے اس طرح لگائی جاتی ہے جیسے وہ یونیورسٹی میں سرکاری فرائض سرانجام دے رہے ہوں ۔
تاہم، حقیقت میں، ڈرائیور اور گاڑی دونوں VC کی رہائش گاہ میں رہتے ہیں ۔ مذکورہ ڈرائیور اور گاڑی کافی عرصے سے یونیورسٹی میں نہیں ہے ۔ اس گاڑی کے ایندھن کے اخراجات لوکل ڈیوٹی کے بہانے جعلی لاگ بک انٹریز کے ذریعے یونیورسٹی سے وصول کیے جا رہے ہیں ۔
یہ عمل مبینہ طور پر دو سال سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری فنڈز سے کروڑوں روپے کا غلط استعمال ہوا ، جس کے لیے وائس چانسلر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ۔ ان انتظامات کو آسان بنانے کے عوض ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر اقبال کو ذاتی مراعات دی جا رہی ہیں ۔ خاص طور پر، ڈائریکٹر ایڈمن کو سرکاری گاڑی کے غیر محدود استعمال کی اجازت ہے کیونکہ وہ گاڑی کی جعلی لاگ بک کو برقرار رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے رکھے گئے ڈرائیور کی جعلی حاضری ریکارڈ کرتا ہے۔

