Sunday, May 17, 2026
صفحہ اولNewsناڑہ امازئی کے گرلز پرائمبری اسکول کو آؤٹ سورس کرنے پر علاقہ...

ناڑہ امازئی کے گرلز پرائمبری اسکول کو آؤٹ سورس کرنے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل ناڑہ امازئی کے گرلز پرائمبری اسکول GGPS چراوائی کوڈ 25093 کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ، علاقہ میں بوائز اینڈ گرلز کے دو ہی پرائمبری اسکول ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اسکول کو پرائیویٹ کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ 

یونین کونسل ناڑہ امازئی کے عوام نے سرکل ناڑہ امازئی کی جانب سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چڑوائی سمیت متعدد سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کو تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

سابق چیئرمین ویلج کونسل شاہد اقبال خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے علاقے میں جہاں آج تک لڑکیوں کے لیے ہائی سکول تک موجود نہیں، وہاں پہلے سے قائم سرکاری پرائمری سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی سہولیات بڑھانے کے بجائے غریب عوام کے بچوں سے بنیادی تعلیم کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بغیر زمینی حقائق اور عوامی مشاورت کے سکولوں کو آؤٹ سورس فہرست میں شامل کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

اگر واقعی اصلاحات مقصود ہیں تو پہلے یونین کونسل ناڑہ امازئی کے تمام سکولوں کا غیرجانبدارانہ سروے کیا جائے، اساتذہ، والدین اور مقامی عوام کی رائے لی جائے، پھر کوئی فیصلہ کیا جائے شاہد اقبال خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیرِ تعلیم ارشد ایوب خان، سابق ایم این اے عمر ایوب خان، ایم پی اے ملک عدیل اقبال اور ڈپٹی کمشنر ہری پور سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اہلیانِ ناڑہ امازئی اس معاملے پر متحد ہیں اور جلد مشترکہ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جب کہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کو تحریری درخواست بھی جمع کروائی جا رہی ہے اہلیانِ علاقہ نے واضح مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چڑوائی اور یونین کونسل ناڑہ امازئی کے دیگر تمام سکولوں کو فوری طور پر آؤٹ سورس فہرست سے نکالا جائے، کیونکہ یہ فیصلہ علاقے کے بچوں خصوصاً بچیوں کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین