Saturday, June 20, 2026
صفحہ اولNewsداؤد یونیورسٹی نے اسسٹنٹ پروفیسر کے بچے کو کلاس روم لانے پر...

داؤد یونیورسٹی نے اسسٹنٹ پروفیسر کے بچے کو کلاس روم لانے پر پابندی لگا گئی

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (DUET) میں وائس چانسلر کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کی شکایت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

رجسٹرار داؤد یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ نے 16 جون کو اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ بیسک سائنسز اینڈ ہیومینٹیز ڈاکٹر سید نظام الدین شاہ بخاری کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ 15 جون 2026ء کو آپ نے وائس چانسلر کو پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال، ڈین فیکلٹی آف BAS کیخلاف شکایت کی تھی ۔

وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کردہ اس خط میں انکوائری کمیٹی کے نتائج کی روشنی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں کلاس رومز اور امتحانی ڈیوٹیوں (invigilation duties) کے دوران اپنے بیٹے کو ساتھ لانے سے گریز کریں ۔

اس کے علاوہ ان کو مذید کہا گیا ہے کہ انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محض ذاتی مفروضوں یا غیر تصدیق شدہ الزامات کی بنیاد پر شکایات درج کرانے سے باز رہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین