Friday, June 19, 2026
صفحہ اولNewsخیبر پختونخوا میں نیب اور انکوائریوں کی زد میں آئی جامعات کو...

خیبر پختونخوا میں نیب اور انکوائریوں کی زد میں آئی جامعات کو بھی رینکنگ میں پوزیشن دیدی

کراچی : خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی جامعات رینکنگ نظام کے تحت جامعات درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی نے خصوصی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ 12 انڈیکیٹرز اور 66 سب انڈیکٹرز کے تحت درجہ بندی کا عمل مکمل ہوا ہے ۔

مجموعی رینکنگ کیٹگری میں انسٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پہلے نمبر پر، جامعہ ہزارہ دوسرے اور پاک آسٹریا فاخاشولے ہری پور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ جنرل رینکنگ کیٹگری میں آئی ایم سائنسز پہلے، جامعہ ہزارہ دوسرے اور جامعہ ملاکنڈ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ٹیکنیکل تعلیم دینے والی جامعات رینکنگ کیٹگری میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور پہلے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی دوسرے اور یونیورسٹی آف اگریکلچر پشاور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ ایمرجنگ یونیورسٹیز کیٹگری میں پاک آسٹریا فاخاشولے پہلے، شہدائے آرمی پبلک سکول یونیورسٹی اف ٹیکنالوجی نوشہرہ دوسرے اور جامعہ ہری پور تیسرے نمبر پر آئی ہیں ۔

نجی جامعات رینکنگ کیٹگری میں غلام اسحاق خان انسٹیوٹ پہلے، سیکاس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ایمرجنگ سائنسز دوسرے اور قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیرہ اسماعیل خان تیسرے نمبر پر آئی ہیں ۔

مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں طلبہ کے لیے مزید مراعات و سہولیات لائی جائیں گی۔ یہ رینکنگ نظام ہر سال ہوگا اور جامعات کو رینکنگ کی بنیاد پر پرفارمنس گرانٹس دیے جائیں گے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین