صفحہ اولNewsسرحد یونیورسٹی میں انتطامی بحران یا انتظامیہ کی غفلت

سرحد یونیورسٹی میں انتطامی بحران یا انتظامیہ کی غفلت

اسلام آباد : سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کو اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے ، کنٹرولر آف فنانس ، ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ، ڈائریکٹر فنانس ، مارکیٹنگ اینڈ پروکیورمنٹ جیسے اہم عہدے دو لوگوں کے پاس ہیں جن مین ایک وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں نا خوشگوار واقعہ سامنے آیا ہے ، جس میں تعلیمی اور انتظامی دونوں بحران کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ عظمت علی ہیں اور اس کے علاوہ وہ ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز کے علاوہ کنٹرولر فنانس بھی ہیں ۔

ویب سائٹ کے مطابق عماد عظمت ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز بھی ہیں ، ڈائریکٹر فنانس بھی ہیں ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز بھی ہیں ۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی مین شعبہ آئی ٹی کی صورتحال یہ ہے کہ ادارے کی ویب سائٹ میں سنگین غلطیاں کی گئی ہیں ، ایک ہی شخص کی تصویر 3 مختلف ناموں کے ساتھ لگائی گئی ۔ ہیومنیٹیز کی فکلیٹی میں محمد آصف لیکچرار اور مفتی محمد معاویہ محبوب کے علاوہ فارمیسی کے فکلیٹی ممبر لیکچرار صبا گل تینوں ایک ہی شخص کے تین مختلف نام لکھے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایچ ای سی کی ڈائریکشن کیمطابق ہراسمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی موجود نہیں ہے اور رائٹ ٹو انفارمیشن کیلئے کوئی فارم بھی نہیں دیا گیا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین