ہری پور : ہری پور کے تحصیل روڈ پر واقع جناح جامع اسکول میں چھٹی جماعت کی 12 سالہ طالبہ “حورین” کی اچانک موت کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس پر پولیس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
شہید ہونے والی 12 سالہ طالبہ حورین چھٹی جماعت کی طالبہ تھی ۔ بچی اپنی کلاس سے پانی پینے کے لیے باہر گئی ۔ کچھ دیر بعد وہ اسکول میں لگے پانی کے کولر کے پاس بے ہوش (گری ہوئی) پائی گئی تھی ۔
اسکول انتظامیہ اور وہاں موجود افراد نے اسے فوری طور پر ہری پور کے ٹراما سینٹر منتقل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گئی۔ ہری پور تھانہ سٹی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اس معاملے کی سائنسی اور قانونی خطوط پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔


