ہفتہ, مئی 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینیوم قائد پر جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ کی جانب سے تقریب کا...

یوم قائد پر جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

کراچی : جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ کے زیر اہتمام سال 2022 کا آخری تربیتی اجلاس اور 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح یوم پیدائش کی مناسبت سے تقریب زیر صدارت جامعہ کراچی اسکاؤٹس لیڈر و ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر منعقد ہوئی۔

جس میں جامعہ اسٹاف سے تعلق رکھنے والے بچوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔ شاہین و اسکاؤٹ کی جانب سے کیمپس اسٹاف ٹاؤن بلاک E پارک میں تلاوت قرآن پاک اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ بچوں کی جانب سے یوم قائد عنوان پر خصوصی تقریر پیش کی گئیں۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

جس پر مہمانوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ شاہین و اسکاؤٹ کے درمیان رسہ کشی ، مختلف کیھلوں کی سرگرمیاں اور ذہنی نشوونما کے عملی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی جانب سے خصوصی طور پر شرکت کر کے اسکاؤٹس سرگرمیوں کو سراہا گیا۔

جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ
جامعہ کراچی اسکائوٹس گروپ

تقریب کے اختتام پر اسکاؤٹ اور شاہین کو استدادی کورس "اسپورٹس” مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ اس طرح سال 2022 کا آخری تربیتی اسکائوٹ اجلاس جامعہ کراچی اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین