ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس کورم مکمل نہ ہونے کے بنا پھر ملتوی

جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس کورم مکمل نہ ہونے کے بنا پھر ملتوی

کراچی : جامعہ کراچی کی انتظامیہ عدالتی حکم کے باوجود ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت منعقدہ سنڈیکیٹ اجلاس کا کورم مکمل کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ جس کی وجہ سے سنڈیکیٹ اجلاس ایک بار ملتوی ہو گیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے شعبہ ابلاغ عامہ میں میں لیکچرر کی تقرری کرنے کیلئے سنڈیکیٹ اجلاس منعقدہ کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے پیر کو عدالتی حکم پر سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کیا جس کا لیکچررز کی تقرری کا واحد ایجنڈا رکھا گیا ۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرح سیاسی افراد نے بھی بطور سیاسی ممبر سنڈیکیٹ اپنی شرکت کو یقینی بنانے میں یکسر نامی کا ثبوت دیا ۔

جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ڈاکٹر حارث شعیب ، ڈاکٹر عتیق رزاق، ڈاکٹر محسن علی اور ڈاکٹر حسان اوج ، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ، انجنیئر عبدالجبار میمن ، انجنیئر شعیب صدیقی (آن لائن) اور ڈین فارمیسی فیاض وید شامل ہوئے ۔

مذید پڑھیں : برطانیہ کی السٹر یونیورسٹی کا تحقیقاتی صحافت کا ایوارڈ ارشد شریف کے نام سے منسوب

جب کہ کورم میں سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس آغا فیصل ، نمائندہ اعلی تعلیمی کمیشن ، سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی ، اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری ( بھائی کی وجہ سے )، کالجز پرنسپل کا نمائندہ ڈاکٹر نوید ہاشمی تاخیر سے اجلاس میں آئے ، ایم پی اے سعدیہ جاوید اور ایم این اے شاہدہ رحمانی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔

سنڈیکیٹ اجلاس کے لئے تمام ممبران کو بوقت اطلاع دینے اور ان کی جانب سے حاضری سے معذوری سے متعلق سوالات کیلئے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید سے رابطہ کیا گیا تاہم حسب سابق انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ۔

واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے 17 دسمبر 2022 کو منعقدہ جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ اجلاس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تین روز کے اندر دوبارہ سینڈیکیٹ اجلاس بلا کر 13 مئی 2022 کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں اور 5 جنوری کو عدالت میں اس کی رپورٹ جمع کرائیں ۔جس کے بعد جامعہ کراچی نے پیر کو اجلاس بلایا جس کا کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس موخر کر دیا گیا ۔

مزید برآں ، جامعہ کراچی کی ویب سائٹ میں ابھی تک پرانی سنڈیکیٹ کے ہی نام چلائے جا رہے ہیں جبکہ سنڈیکیٹ کے ممبران نئے منتخب ہو چکے ہیں ۔ نہ ابھی تک نئے ممبران اپنا نام ویب سائٹ پر شامل کرا سکے ہیں نہ ہی جامعہ کراچی کے شعبہ آئی ٹی کو اہم ترین سیکشن کو اپ ڈیٹ کرنے کا فرصت میسر آئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین