کراچی : ورلڈ آرگنائزیشن فار الازہر گریجوایٹس پاکستانی برانچ کے نائب صدر اور جنرل سیکریٹری علامہ محمد اسلم رضا الازہری جامعۃ الازہر کے تحت ورکشاپ کا انعقاد
الازہری جامعۃ الازہر کے تحت ہونے والی "عورت کی تعلیم اور معاشرے میں اس کے کردار کی اہمیت ” کے عنواں سے ہونے والی ایک روزہ انٹرنیشنل اون لین ورکشاپ میں 28 دسمبر 2022 پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
مزید پڑھیں : ماڈرن ایجوکیشن کی ناکارگی و خستہ حالی
اس ورکشاپ میں پوری دنیا سے اسکالر شرکت کریں گے اور ورکشاپ ایک ایسے وقت میں انعقاد پذیر ہو رہی ہے جب افغانسان کی حکومت نے عورتوں پر یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی لگائی ہے۔
ورلڈ آرگنائزیشن فار الازہر گریجوایٹس جامعۃ الازہر کے تحت پوری دنیا میں اعتدال اور وسطیت پر مبنی افکار کوپھیلانے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی لعنت سے پوری دنیا کو بچانے کے لیے اپنی کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف یا ڈیفالٹ؟ فیصلہ آپ کا ہے : مفتاح اسماعیل
پاکستان میں بھی یہ آرگنائزیشن ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری کی سربراہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔