جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کی لائبریری کمیٹی اور ادارہ علم دوست...

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کی لائبریری کمیٹی اور ادارہ علم دوست کے تعاون سے ”تیسری علم دوست ایوارڈ 2022ء“ کا انعقاد 

کراچی () آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی اور ادارہ علم دوست کے تعاون سے ”تیسرا علم دوست ایوارڈ2022ء“ تقریب کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس کی صدارت محمود شام نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی اکرم کنجاہی تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض فرحانہ اویس نے انجام دیے ۔ اظہارِ خیال کرنے والوں میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، شبیر عادل، اقبال لطیف ، میر حسین علی امام اور ڈاکٹر یاسمین فاروقی شامل تھے۔

اس موقع پر صدارتی خطبہ میں محمود شام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کو نوجوانوں کا پاکستان کہتے ہیں مگر ہماری محفلوں میں زیادہ تر تعداد بزرگوں کی ہوتی ہے، ہماری نوجوان نسل کتابوں سے دور ہوتی جارہی ہے موبائل پر اسکرین ٹائم بڑھتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بہت سے ادارے ایسے ہیں جو نوجوانوں کو علم دانش حرف سے نزدیک رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے ابن شبیر کی ہمت اور علم دوستی پر رشک آتا ہے، ایسی بیماری میں لوگ ہمت ہار دیتے ہیں لیکن شبیر نے اس مرض کا مقابلہ حرف و معنی سے محبت کرنیوالے افراد کے ساتھ مل کررہے ہیں جو آنے والی نسل کو مہذب اور متمدن دیکھنا چاہتے ہیں۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سب سے بڑا دین ہے، سب سے پہلے ایک اچھا انسان ہونا ضروری ہے، ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہمارا اپنے کنبے اور اردگرد کے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کیسا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کا جو علم ہے وہ سب سے بڑا سرمایہ ہے، علم کی فضیلت کو قابل عزت سمجھا جائے تو معاشرے میں سدھار پیدا ہوسکتا ہے، شبیر ابن عادل اچھے انسان ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے، اکرم کنجاہی نے کہا کہ شبیر ابن عادل نے ہمیشہ علم کی فضیلت کو اُجاگر کیا، ان کا یہ شوق اور جنون اس بات کی گواہی ہے کہ بیماری کے باوجود مسلسل تقریب کا انعقاد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا بیرون ملک جا کر HEC سے فراڈ کرنے والوں کے CNIC اور پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے ؟

انہوں نے کہاکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی سربراہی میں آرٹس کونسل ایک مکمل ادبی ، ثقافتی اور علمی ادارہ بن چکا ہے۔

لائبریری کمیٹی کے چیئرمین اقبال لطیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ علم دوست نے جو کام شروع کیا ہے ہمیں اس آگے بڑھانا چاہیے تاکہ علم کی روشنی ہرجگہ پھیل سکے، آرٹس کونسل نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی علم وفنون کے لیے کام کرتا رہے گا۔

شبیر عادل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر محسوس کرتا ہوںکہ ہمارے درمیان سیکھنے اور سکھانے کا عمل کہی روک گیا ہے۔ اگر علم کی منزل ہو جائے تو ہم سب تھک جائے کیونکہ منزل تک تھکنے والے ہی پہنچتے ہیں اسی علم کی کوئی منزل نہیں ہے علم مسلسل سیکھنے اور سکھانے کا کام ہے، ادارہ علم دوست تین سال پہلے وجود میں آیا جس میں کافی سارے لوگوں نے ہمارے ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں:IBA کراچی کو غیر مراعات یافتہ طلباء کے لیے ایک اور انڈومنٹ فنڈ مل گیا

کافی اداروں نے ہمارا ساتھ دیا میں ان سب کا شکر گزارہوں ، میر حسین علی امام نے کہا کہ علم دوست کا کام تین سال پہلے شروع کیا جس میں ادیبوں اور شاعرو ں نے ہمارا بہت ساتھ دیا، علم دوست اور کتاب دوست ہمارے اہم پروگرام ہیں ، ہم نے ایک نئی تحقیقی کام کا آغاز کیا ہے جس میں ہم کتابوں کی فروغ کا بھی کام بھی انجام دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین فاروقی نے کہا کہ علم دوست ادارہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جو اس پرفتن دور میں کتب بینی کو فروغ دے رہا ہے اور معاشرے کو آگے بڑھانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کررہا ہے، علم دوست ایوارڈ کے ذریعے اب تک پچاس سے زیادہ لوگوں کو ایوارڈ دیے جاچکے ہیں۔

ایسے دور میں کتاب کلچر کو اجاگر کرنا خاصا مشکل کام ہے مگر علم دوست ادارہ اس کو بخوبی انجام دے رہا ہے۔ تقریب کے آخر میں علم دوست ادارہ کی جانب سے شرکاءمیں ”علم دوست ایوارڈ 2022ئ“ پیش کیے گئے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین