Monday, May 18, 2026
صفحہ اولNewsبینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سر عام شراب نوشی پر انکوائری

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سر عام شراب نوشی پر انکوائری

کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سر عام شراب نوشی پر انکوائری کمیٹی قائم کر لی گئی ہے ، مبینہ طور شراب نوشی کرنے والوں نے شراب کو الکہک اور نان الکہلک قرار دیکر انکوائری کمیٹی کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں 25 اکتوبر 2025 کو قوالی نائٹ کی محفل منعقد کی گئی تھی جس میں رجسٹرار آفس میں شراب نوشی کی گئی جس کی ویڈیو اور درخواست پی ایس 112 سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد آصف خان نے وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی تھی ۔

جس کے بعد واقعہ کی مکمل چھان بین کے لئے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ جس میں انتظامیہ نے متعلقہ عملے کو ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے 18 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھیں ۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق ادارے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جاتی ہے ۔

جس کے بعد یونیورسٹی کے 13 افسران و ملازمین کمیٹی کے رو برو پیش ہوئے ، جن میں اسسٹنٹ غلام شبیر سوہو ، فرید شیخ ، سینیئر کلرک ماجد رشید ، جونیئر کلرک حسنین ، رجسٹرار کا بھانجا جونیئر کلرک ذوالقرنین حیدر ،ماجد سلیم ، آٹو مکینک رضا مراد ، سکیورٹی گارڈ انیل ، نیازی ، پیون زیشان خان ، عمیر اور زبیر بلوچ شامل ہیں ۔

مذکورہ ملازمین نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے جو شراب پی ہے وہ نشہ آور نہیں بلکہ نان الکہلک تھی ۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کی بازگشت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین مہدی کے علم میں تھی تاہم انہوں نے اس کی انکوائری نہیں کی ۔

بعد ازاں وزیر اعلی ہائوس میں شکایت جانے کے بعد انکوائری عمل میں لائی گئی ہے ۔ جہاں سے 5 مئی کو ایک لیٹر سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کو ارسال کرکے واقعہ کی انکوائری کر کے کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

معلوم رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی میں انسداد منشیات کی کمیٹی کا قیام پہلے سے موجود ہونا لازمی تھا ،جب کہ یونیورسٹی میں ایسی کمیٹی کا قیام بھی نہیں ہے ۔ اس سے قبل دائود یونیورسٹی میں ایک استاد پر سیگریٹ نوشی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین