Friday, June 26, 2026
صفحہ اولNewsہری پور خاتون ٹیچر کا مردان کے باڈر درگئی کے قریب تبادلہ

ہری پور خاتون ٹیچر کا مردان کے باڈر درگئی کے قریب تبادلہ

ہری پور : محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا میں سیاسی بنیادوں پر اساتذہ کی تعیناتیوں کا معاملہ نہ رک سکا ، سیاسی شخصیات کو گمراہ کن معلومات دیکر تبادلے کرائے جا رہے ہیں ، 11 مئی کو ہونے والے تبادلوں میں ہری پور سرائے نعمت خان اسکول کی پرنسپل گریڈ 18 کی عفت یونس خان کو تبادلہ مردان کے باڈر پر درگئی کے قریب کر دیا گیا ہے ۔ 

ایجوکیشن نیوز کو حاصل ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 11 مئی کو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 خواتین اساتذہ کے تبادلے کیئے گیئے ہیں جن میں سر فہرست ہری پور سرائے نعمت خان گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کی خاتون ٹیچر عفت یونس خان ہیں جن کا تبادلہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول اکرام پور مردان میں کر دیا ہے ۔

جب کہ مردان کے اسی اسکول میں تعینات ہری پور سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر رعنا شوکت کا تبادلہ سرائے نعمت خان گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں کر دیا گیا ہے ۔ رعنا شوکت کا تبادلہ رولز کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی ہونے کے بعد ہری پور میں گریڈ 18 کی سیٹ خالی نہ ہونے کی وجہ سے مردان میں تبادلہ کیا گیا تھا ۔ جن کو اب واپس ہری پور میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔ تاہم ہری پور کی رہائشی خاتون عفت یونس خان کا تبادلہ سیاسی انتقامی کارروائی کے تحت کیا گیا ہے ۔

اسی طرح آسیہ بی بی کو بھی گریڈ 17 سے گریڈ 18 مین ترقی دی گئی تھی ، جس کی وجہ سے گریڈ 18 بیالوجی کی سیٹ خالی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا تبادلہ قریبی ضلع صوابی لاہور کے اسکول گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول میں کر دیا تھا ۔ جن کو اب گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری کھلابٹ ٹائون شپ نمبر 2 میں گریڈ 18 کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ بیالوجی کی سیٹ خالی ہونے پر واپس لایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والی خاتون فعت یونس خان کے اپنا اسکول زیر تعمیر اسکول کی وجہ سے سرائے نعمت خان میں لڑکوں کے اسکول میں عارضی طور پر اسکول قائم ہونے کے باوجود بھی تعلیمی کارکردگی بہترین رہی ہے ۔ گزشتہ برس ان کے اسکول کی طالبہ انعم بی بی بنت فرمان علی کی آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔

سرائے نعمت خان لڑکوں کے اسکول میں عارضی اسکول ہونے ، نامساعد حالات ہونے کے باوجود بھی انہوں نے 900 سے زائد طالبات کو نئے اسکول میں شفٹ کیا ، اور اس دوران ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی نشاندہی بھی کی اور تاہم سیاسی رہنمائوں کو غلط معلومات دیکر اپنی کرسی کو سات تک طوال؛ت بخشنے والے افسران نے ان کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ جب کہ وہ خیبر پختون خوا تنظیم اساتذہ کی نائب صدر بھی ہیں ۔ جو اپنے حق کیلئے جدوجہد پر مجبور ہیں دوسرے اساتذہ کی خدمات کیسے کریں گی ؟

واضح رہے کہ متاثرہ خاتون ٹیچر کے خلاف انکوائری بھی کی گئی تاہم اس کے باوجود انکوائری میں کچھ غلط ثابت نہیں ہوا ہے اور اس کے باوجود بھی ان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور اس کے بعد اب سیکرٹری تعلیم خالد خان ان کی اپیل کی بھی سماعت نہیں کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کی سیاسی بنیادوں پر اس طرح کے ہتھکنڈوں سے جہاں ووٹرز بددل ہوتے ہیں وہیں پر تعلیمی ادارے کی ساکھ اور کاکردگی بھی متاثر ہوتی ہے ۔ تاہم تعلیمی افسران کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم ہری پور میں دو برس کیلئے تعینات کردہ DEO فی میل کو 7 برس گزرنے کے باوجود نہ ہٹایا جانا بھی خلاف ضابطہ اقدام ہے ۔ جس سے حق داروں کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین