Tuesday, June 9, 2026
صفحہ اولNewsوفاقی اردو یونیورسٹی کی "بااختیار" کمیٹی اساتذہ نمائندوں نے مسترد کر دی

وفاقی اردو یونیورسٹی کی “بااختیار” کمیٹی اساتذہ نمائندوں نے مسترد کر دی

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کی احتجاجی تحریک جاری ہے ، جس میں اساتذہ نے تدریسی اور امتحانی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ اس حوالے یونیورسٹی کے رجسٹرار نے شیخ الجامعہ کی منظوری سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت 7 رکنی “بااختیار” مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ جس کو اساتذہ نمائندوں نے مسترد کر دیا ہے ۔ 

ایجوکیشن نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے تدریسی اور امتحانی عمل کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 7 رکنی بااختیار مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے 9 جون 2026 کو جاری کردہ دفتری حکم کے مطابق یہ فیصلہ 9 جون 2026 کو شیخ الجامعہ کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی اردو یونیورسٹی سینئر مینجمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اساتذہ نمائندوں کے موقف اور ان کی جانب سے رکے ہوئے تدریسی اور امتحانی عمل کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

بائیکاٹ کے بعد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 رکنی بااختیار مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ جس کے کنوینر انچارج گلشن اقبال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ ، ٹریژراردانش احسان ناطم امتحانات غیاث الدین احمد ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر کوثر یاسمین ، ناظم منصوبہ بندی و ترقیات نجم العارفین اور کیمپس آفیسر گلشن اقبال کیمپس عدنان اختر  شامل ہیں ۔

دفتری حکم کے مطابق یہ کمیٹی اساتذہ نمائندوں اور جامعہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی اور اپنی تجاویز شیخ الجامعہ کو پیش کرے گی ۔

تاہم دوسری جانب انجمنِ اساتذہ (عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس) نے یونیورسٹی انتظامیہ کی مذاکراتی کمیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اساتذہ کا مؤقف ہے کہ ملازمین پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے وائس چانسلر نے اساتذہ اور ملازمین کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ہماری یہ جدوجہد وائس چانسلر کے آمرانہ رویے اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف ہے۔ اساتذہ، وائس چانسلر کے سوا کسی سے بھی مذاکرات کو بے معنی سمجھتے ہیں؛ لہٰذا وائس چانسلر فوری طور پر کراچی کیمپس ائیں اور اساتذہ کے ساتھ خود براہِ راست مذاکرات کریں ۔ وائس چانسلر کے ساتھ مذاکرات تک امتحانات کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین