Monday, May 25, 2026
صفحہ اولNewsانجمن اساتذہ کے عہدیداران کیخلاف انتقامی کاروائی کا حصہ بننے سے فیکلٹی...

انجمن اساتذہ کے عہدیداران کیخلاف انتقامی کاروائی کا حصہ بننے سے فیکلٹی ممبران کا انکار

انجمن اساتذہ کے عہدے داران کے خلاف انتقامی کاروائی کا حصہ بننے سے تمام سینیئر فیکلٹی ممبرز اور ڈینز و انچارج ڈینز صاحبان نے انکار کر دیا ۔ عزیز بھٹی تھانہ کو اُردو یونیورسٹی کی جگہ خالی کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا نوٹس جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 25 مئی بروز پیر وائس چانسلر آفس میں ڈینز و انچارج ڈینز صاحبان اور سینیئر فیکلٹی ممبرز کا اجلاس بلایا گیا اس اِجلاس کا مقصد انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے عہدے داروں کے خلاف انتقامی کاروائی کرنا مقصود تھا ۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر نے کمیٹی تشکیل دینے اور اس کا کنوینیر مقرر کرنے کے لیے اجلاس میں شریک فیکلٹی ممبرز کی طرف رجوع کیا لیکن ایک ایک کر کے اجلاس میں شریک تمام فیکلٹی ممبرز اور ڈینز صاحبان نے کمیٹی میں شمولیت اور کنوینیر بننے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں وائس چانسلر نے عزیز بھٹی تھانے کو یونیورسٹی کی جگہ خالی کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا نوٹس جاری کیا۔ اور شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

انجمن اساتذہ ان تمام فیکلٹی ممبرز و ڈینز اور انچارج ڈینز صاحبان کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے آج وائس چانسلر کی جانب سے انتقامی کاروائی کے لیے کیمٹی کا حصہ بننے سے انکار کیا ۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی تمام ڈینز و انچارج ڈینز اور فیکلٹی ممبرز وائس چانسلر کے کسی بھی غیر آئینی اقدام میں معاونت فراہم نہیں کریں گے ۔

انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ و ملازمین کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انشاءاللہ ہم اپنے ڈینز و انچارج ڈینز ، سینیئر اساتذہ و دیگر فیکلٹی ممبرز کے ساتھ مل کر اپنی یونیورسٹی کو ہر غیر آئینی اقدام سے محفوظ رکھیں گے۔ اور وائس چانسلر کے ہر غیر آئینی اقدام کی ہر فورم پر مذمت کرتے رہیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین