Friday, May 22, 2026
صفحہ اولNewsہائر ایجوکیشن کمیشن کی اورک ویلیڈیشن رپورٹ میں جامعہ ہری پور کی...

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اورک ویلیڈیشن رپورٹ میں جامعہ ہری پور کی رینکنگ میں نمایاں کمی

ہری پور : اعلی تعلیمی کمیشن نے اورک ویلیڈیشن رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں یونیورسٹی آف ہری پور کی تحقیقی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی ہے اور اسے وائے کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے جاری ORIC ویلیڈیشن رپورٹ برائے مالی سال 2024-25 میں University of Haripur کو Y کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور نے مجموعی طور پر 43.5 اسکور حاصل کیے، جو تحقیق، اختراع اور ادارہ جاتی استعداد کے شعبوں میں درمیانی سطح کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں ۔

ایچ ای سی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور نے Human Resource and Operations کے شعبے میں 95 فیصد کارکردگی دکھائی، جو ادارے کے انتظامی اور آپریشنل ڈھانچے کو نسبتاً مضبوط ظاہر کرتی ہے ۔ تاہم Research Excellence کے شعبے میں یونیورسٹی صرف 27.78 فیصد اسکور حاصل کر سکی ہے ، جسے تحقیقی سرگرمیوں میں کمزور کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے ۔ جب کے بھرتیوں کے عمل پر بھی انکوائری جاری ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Innovation and Commercialization کے شعبے میں یونیورسٹی آف ہری پور نے 36.67 فیصد جب کہ Sustainability and Capacity Building میں 70 فیصد اسکور حاصل کیا ہے ۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ برس یعنی مالی سال 2023-24 میں یونیورسٹی آف ہری پور نے 53 اسکور حاصل کیے تھے، تاہم رواں سال اس کی کارکردگی کم ہو کر 43.5 رہ گئی ہے ، جس کے باعث یونیورسٹی کی مجموعی درجہ بندی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جامعہ ہری پور میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر وسیم احمد کے دور میں 5 پیٹنٹ رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، جس کے بعد سے اورک کی کارکردگی مسلسل گرنا شروع ہو گئی ہے ۔ ان کے دور میں پروجیکٹ بھی لائے جاتے رہے ہیں ، 51.5 سے کم ہو کر 43.5 پر آ گئی ہے ۔

ایچ ای سی نے اپنی رپورٹ میں جامعات پر زور دیا ہے کہ وہ فل ٹائم ORIC سربراہان کی تعیناتی، معیاری تحقیق، صنعت کے ساتھ اشتراک، تحقیقی منصوبوں کی بہتری اور کمرشلائزیشن کے نظام کو مضبوط بنائیں تاکہ جامعات کی عالمی درجہ بندی اور تحقیقی معیار میں بہتری لائی جا سکے ۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور کی تحقیقی کارکردگی میں کمی انتظامی اور تحقیقی پالیسیوں پر سوالات اٹھا رہی ہے جبکہ ماہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیق، اختراع اور بین الاقوامی اشتراک کے شعبوں میں فوری اصلاحات متعارف کرائے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین