Friday, May 22, 2026
صفحہ اولNewsملک بھر کی جامعات کے بزنس انکیوبیشن سینٹرز کی کارکردگی میں بہتری

ملک بھر کی جامعات کے بزنس انکیوبیشن سینٹرز کی کارکردگی میں بہتری

اسلام آباد: Higher Education Commission نے بزنس انکیوبیشن سینٹرز (BICs) کی سالانہ ویلیڈیشن رپورٹ 2024-25 جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان بھر کی جامعات میں قائم بزنس انکیوبیشن سینٹرز کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں اوسط کارکردگی اسکور 58.7 سے بڑھ کر 64.0 ہو گیا، جبکہ 8 بزنس انکیوبیشن سینٹرز نے “W” کی ٹاپ پرفارمنگ کیٹیگری حاصل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ کی جانب سے چلائے جانے والے اسٹارٹ اپس کی تعداد 900 تک پہنچ گئی، جس میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان اسٹارٹ اپس نے 665 ملین روپے سے زائد آمدن پیدا کی اور 2 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کیے۔

اسی طرح فیکلٹی کی زیر نگرانی قائم اسٹارٹ اپس کی تعداد 138 رہی، جنہوں نے 303 ملین روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹارٹ اپس نے مجموعی طور پر تقریباً 1.5 ارب روپے کی فنڈنگ حاصل کی، جس میں اینجل انویسٹمنٹ اور وینچر کیپیٹل کا نمایاں کردار رہا۔

ٹاپ پرفارمنگ اداروں میں National University of Sciences and Technology 94 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ Institute of Business Administration، University of Agriculture اور Sukkur Institute of Business Administration نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

رپورٹ میں بعض اداروں کی کمزور کارکردگی اور پوسٹ انکیوبیشن سپورٹ، فنڈنگ سہولیات اور گورننس کے شعبوں میں خامیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین