Thursday, June 25, 2026
صفحہ اولNewsہری پور میں PhD پرنسپل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر...

ہری پور میں PhD پرنسپل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر معطل کر دیا گیا

ہری پور : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی انتقام کو تعلیمی تباہی کا ذریعہ بنا لیا ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کوٹ نجیب اللہ کے پرنسپل ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی کو بے نامی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کر دی ہیں ۔

سیکرٹری خیبر پختون خوا ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خالد خان کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کوٹ نجیب اللہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کے پی ایچ ڈی اسکالر اور ماہر تعلیم عامر عتیق صدیقی کو 16 جون کو شوکاز ، وضاحتی لیٹر اور انکوائری کیئے بغیر ہی معطل کر کے پشاور ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔

ذرائع کا دعوی ہے ہے کہ ہری پور سے ہی تعلق رکھنے والے وزیر تعلیم ارشد ایوب خان کو ایک بے نامی درخواست پہنچائی گئی ، جس کے بعد ارشد ایوب خان نے اس درخواست کو سیکرٹری تعلیم خالد کو دیا جس کے بعد خالد خان نے پرسنل شنوائی کا بھی موقع دیئے بغیر کارروائی کی ہے ۔

واضح رہے کہ خود KP محتسب ایکٹ 2010 کی سیکشن 10 کے تحت کسی بھی بے نامی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں رولنگ دی ہے کہ کسی بھی سرکاری افسر، وفاقی یا صوبائی محتسب، یا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر آنے والی کسی بھی ایسی شکایت پر کارروائی نہیں کی جا سکتی جو گمنام ہو یا فرضی نام سے ہو ۔ عدالت نے اسے شہریوں کو ہراساں کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔

ہری پور نیوز کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ پرنسپل کے بارے میں دی گئی درخواست میں لکھا ہے کہ انہوں نے کوٹ نجیب اللہ کے پی ٹی آئی رہنما احمر ملک کو اسکول نہیں بلایا ، بچوں کو سائنس کلاسز میں داخلے نہیں دیتے ، چھٹیاں کم کرنے دیتے ہیں ، انکوائری کرتے ہیں ، خود بھی جلدی آتے ہیں اور اساتذہ و عملے کو بھی وقت پر اسکول آنے کا کہتے ہیں ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 2022 کے بعد سے اسکول کی حالت بہتر ہوئی ہے ، اسکول میں 1050 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جو بڑے اسکولوں میں آنے والے اعدادوشمار ہیں ۔ اسکول میں پرنسپل خود بھی جلدی آتے ہیں اور ان کی وجہ سے اساتذہ و عملے کو بھی جلدی آنا پڑھتا ہے ۔ اسکول میں انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

معلوم رہے کہ مذکورہ پرنسپل ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی نے ہری پور یونیورسٹی میں سائنس میں پی ایچ ڈی کی ہے اور وہ گریڈ 19 کے افسر ہیں ، اس سے قبل ہی بیٹر کے ہائر سکینڈری اسکول میں 5 برس تک تدریس کرتے رہے ہیں اور اس کے بعد 3 سال تک ڈائریکٹوریٹ آف کیری کلم اینڈ ٹیچر ٹریننگ کے ایبٹ آباد آفس میں بطور سبجیکٹ اسپیشلسٹ (فزکس) خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی کو سابق ضلعی تعلیمی افسر ثمینہ الطاف نے بہترین کارکردگی ہر توصیفی سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا تھا ۔ جب کہ اس وقت وہ تنظیم اساتذہ خیبر پختون خوا کے صدر کے طور پر اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے صوبے کی تعلیمی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین