Friday, May 8, 2026
صفحہ اولNewsانجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں :...

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں : سپلا

کراچی : سپلا رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ جامعہ کراچی کی جانب توجہ دے، گزشتہ کئی روز سے وہاں کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جامعہ کے مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس سمیت دیگر نے بیان جاری کیا ہے کہ جامعہ کراچی کی سنگین مالی و انتظامی صورت حال، وہاں کے اساتذہ کے جائز مطالبات کی عدم منظوری اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے نامناسب رویہ پر تشویش پائی جاتی ہے ۔

انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کی انتظامیہ وہاں کے اساتذہ کو تنخواہوں و واجبات کی بروقت ادایگی کے بجائے ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ۔

سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کو دھمکانہ یا ہراساں کرنے کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کی مالی بدانتظامی و بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کا بھی مطالبہ کیا۔

سپلا کے رہنماؤں نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں فوراً تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور یہ بھی اعلان کیا کہ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ کی نمائندہ جماعت کے قائدین جب بھی سپلا کی قیادت کو کال کرے گی تو کراچی بھر کے ڈگری کالجز کے اساتذہ ماضی کی طرح اظہارِ یک جہتی کے لیے اساتذہ کے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار کراچی ریجن کے صدر پروفیسر آصف منیر، جنرل سیکرٹری نہال اختر، عدیل خواجہ، شبانہ افضل، زاہد لطیف، کنول مجتبیٰ، محمد جمال، حبیب اللہ خان، شفق زہرا، نوید سولنگی، محمد حیدر عدنان اللہ خان، ریاض مہدی خاصخیلی، تبسم کوثر، سید جنید علی، مقبول میمن، محمد ہارون، ابوبکر بلوچ، علی انور، ندیم احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین