Saturday, May 9, 2026
صفحہ اولNewsپاکستان مین اب ایک ہی وقت میں دو ڈگریاں حاصل کی جا...

پاکستان مین اب ایک ہی وقت میں دو ڈگریاں حاصل کی جا سکیں گی

اسلام آباد : ملک میں ‘ڈبل ڈگری’ اور ‘جوائنٹ ڈگری’ پروگرام متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی ، اب طالب علم ایک ہی وقت میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں ایک بڑی تبدیلی لاتے ہوئے بیک وقت دو ڈگری پروگرامز اور بین الاقوامی معیار کے جوائنٹ ڈگری نظام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیم کے نئے افق روشن ہوں گے، اب طالب علم ایک ہی وقت میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

اس پالیسی کے تحت طلبہ مختلف شعبوں میں بیک وقت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ، دو پروگراموں میں داخلے کے لیے ایک ہی ڈیپارٹمنٹ ہونا ضروری نہیں، یعنی طالب علم اپنی پسند کے دو مختلف مضامین کا انتخاب کر سکتا ہے۔

ایچ ای سی نے ملک میں جوائنٹ ڈگری پروگرام بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت طالب علم اپنی ڈگری کا آدھا عرصہ ایک یونیورسٹی اور بقیہ آدھا عرصہ دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکے گا۔

یہ سہولت پاکستان کے اندر موجود یونیورسٹیوں کے علاوہ بیرونِ ملک یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی دستیاب ہو گی۔ اس شراکت داری کے لیے دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ایچ ای سی سے منظور شدہ مفاہمت کی یادداشت کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

ایچ ای سی کمیشن نے اس پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستانی طلبہ کو عالمی تعلیمی معیار کے مطابق ڈھالنا اور انہیں ایک ہی وقت میں مختلف مہارتیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ جاب مارکیٹ میں بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین