Wednesday, March 11, 2026
صفحہ اولتازہ ترینغلبہ اسلام و استحکامِ پاکستان کیلئے MSO جدو جہد کر رہی ہے...

غلبہ اسلام و استحکامِ پاکستان کیلئے MSO جدو جہد کر رہی ہے : عنایت اللہ فاروقی

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن غلبہ اسلام و استحکامِ پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، نوجوان اپنی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں لحاظہ ہمارے نوجوانوں کا اپنے اہداف سے باخبر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

ان خیالات کا اظہار ناظم ایم ایس او کراچی برادر عنایت اللہ فاروقی، ناظم اطلاعات ایم ایس او کراچی برادر عبدالرحمٰن کلانچی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ساری دنیا اپنے نوجوانوں کی بہترین تعلیمی و تربیت پر محنت کر رہی ہے، تاکہ یہ نوجوان دنیا میں جاری ترقی کی دوڑ میں، اپنے ملک و ملت کی ترقی کا سبب بنیں، جب کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کو مختلف سازشوں کے تحت، فحاشی عریانی اور فضولیات میں مصروف کیا جارہا ہے تاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنا والا وطنِ عزیز پاکستان بحرانوں کا شکار رہے ۔

 

ایسے میں ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ دشمنوں کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے، اپنے اہداف کا تعین کریں، اور بہترین تعلیم و تربیت حاصل کر کے اپنی صلاحیتیں غلبہ اسلام و استحکامِ پاکستان کے لیے صرف کریں، اسلامی تعلیمات سے روشناس، بہترین تعلیم و تربیت یافتہ نوجوانوں کے ہاتھ میں جب ملک کی باگ ڈور ہوگی تو استحکامِ پاکستان کی راہ میں کوئی شئے رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

 

بصورت دیگر استحکامِ پاکستان ممکن نہیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات، اپنے اہداف، اور در پیش چیلینجز سے روشناس کروانے اور ان سے نمٹنے کے لیے تعلیمی اداروں میں مختلف عنوانات سے تربیتی نشستوں، طلبہ سیمینارز اور کنونشن کا انعقاد کرتی ہے تاکہ اپنے نوجوانوں کو دشمنانِ اسلام و پاکستان کی سازشوں سے بچا کر انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنائے جو غلبہ اسلام و استحکامِ پاکستان اور ملک کے روشن مستقبل کے ضامن بن کر اس مبارک مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں ۔

متعلقہ خبریں

2 تعليقات

  1. بالکل ماشاءاللّٰہ ایم ایس او پاکستان کی محنت مدارس ،اسکول،کالج اور یونیورسٹیز کے طلبہ میں کافی حد تک نظر بھی آرہی ہے
    اللّٰہ تعالٰی اس تنظیم کو دن دگنی رات چوگنی ترقیاں نصیب فرمائے

Leave a Reply to عثمان غنی قادر إلغاء الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین