Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے نئے آئین میں ڈپٹی چئیر سینیٹ کو عہدے...

وفاقی اردو یونیورسٹی کے نئے آئین میں ڈپٹی چئیر سینیٹ کو عہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی : انجمن اساتذہ، وفاقی اردو یونیورسٹی ، عبدالحق کیمپس کے صدر پروفیسر صادق بلوچ, نائب صدر روشن علی سومرو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عزیز، نائب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد اقبال اور ٹریژار ڈاکٹر محمد شجاع الدین نے مشترکہ بیان میں وفاقی کابینہ کی جانب سے اردو یونیورسٹی کے آرڈیننس میں تبدیلی کے مسئلے کو کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کئے جاتے کو خوش آئیند قرار دیا ہے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کے نئے آئین میں ڈپٹی چئیر سینیٹ کو عہدے کو ختم کیا جائے گا اور سینیٹ اور سینڈیکیٹ کے اداروں میں اساتذہ کے تمام کیڈرز کو دیگر جامعات کی طرز پر براہ راست انتخاب کے ذریعے نمائندگی دی جائے گی اور نامزد کنندہ کمیٹی کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا جائے گا۔

انجمن نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی سینیٹ اور سینڈیکیٹ میں انجمن ترقی اردو کو شامل کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوا اور انجمن ترقی اردو کے عہدیداروں نے یونیورسٹی کے قلیل وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اردو یونیورسٹی میں انجمن ترقی اردو کے کردار کو محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

Leave a Reply to Fasih Ansari إلغاء الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین