ہفتہ, دسمبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: میٹرک بورڈ نے رواں سال بھی آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری...

کراچی: میٹرک بورڈ نے رواں سال بھی آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کرئے گا

کراچی (رپورٹ: سید محمود اللہ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رواں سال نہم و دہم کے امتحانات 2023ء میں کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈ مٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

ہفتے سے 3لاکھ 50ہزار سے زائد نہم و دہم کے طلبہ اپنے اسکول سے آن لائن ایڈ مٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

 

بورڈ سے الحاق اسکولوں کو یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعہ آن لائن ایڈ مٹ کارڈ کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے گی۔

 

اس کا مقصد اسکولوں کے سربراہان و نمائندوں کو بورڈ سے ایڈمٹ کارڈ کے حصول میں دشواری سے بچانا ہے تاکہ وہ بآسانی طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ مہیا کر سکے۔

مزید پڑھیں:انٹر بورڈ نے پری انجنیئرنگ ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کر دیا

آن لائن ایڈ مٹ کارڈ کی سہولیت سائنس و جنرل گروپ کے طلبہ کو حاصل ہوگی۔

 

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اس سے قبل نہم و دہم کے طلبہ کے انرولمنٹ کمپیوٹرائزڈ آن لائن جاری کرچکا ہے۔

 

ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے شہر بھر کے 7اضلاع میں 3لاکھ 50ہزار سے زائد طلبہ کے لیے تقریبا 450سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ اسکولوں و طلبہ کی رہنمائی کے لیے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیاگیا ہے۔

 

اسکولوں کے سربراہان و نمائندوں کو اس ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم کالجز کے زیر اہتمام یادگار تقریب کا انعقاد

اس حوالے سے جب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے آن لائن ایڈ مٹ کارڈ جاری کرنے کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے 4ہزار 7سو سے زائد نجی اور 1ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کے نہم و دہم کے طلبہ کو آن لائن ایڈ مٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جو اِن کے اسکولوں سے فراہم ہوگا۔

 

اسکولوں کے سربراہان یا انتظامیہ کو یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ مہہیا کیا جاچکا ہے اور جن کے پاس یوزر آئی ڈی و پاس ورڈ نہیں ہیں وہ بورڈ سے رابطہ کر کے حاصل کرلیں۔

 

ناظم امتحانات کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں و طلبہ کی رہنمائی کے لیے ثانوی تعلیمی کراچی میں ہیلپ ڈیسک قائم کررہے ہیں کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ ڈیسک اِن کی رہنمائی کرے گا۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمن صاحب پس پشت کیا کر رہے ہیں؟

ایک سوال کے جواب میں حبیب اللہ سہاگ کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز قائم کرنے کے لیے ہماری ترجیح بڑے اور کشادہ اسکول تھے اس لیے پورے شہر میں طلبہ کے لیے 4سو 50سے زائد امتحانی مراکز کئے جارہے ہیں اور نقل کی روک تھا م کے لیے اعلیٰ اختیارتی ویجیلنس ٹیم سمیت ڈی سی،ڈائریکٹر اسکولز، ضلعی سطح پر بھی ویجیلنس ٹیمیں بنا رہے ہیں۔

 

امتحانی مراکز پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کے سربراہان کو بھی خط لکھ رہے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین