جمعہ, مارچ 29, 2024
صفحہ اولبلاگہری پور: 50 برسوں میں پہلی بار مختلف جزیروں کے بچوں کیلئے...

ہری پور: 50 برسوں میں پہلی بار مختلف جزیروں کے بچوں کیلئے اسکول قائم

ہری پور( )ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہری پور چوہدری محمد نذیر نے کہا ہے کہ ہری پور کی گزشتہ پچاس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تربیلہ جھیل میں واقع داڑی اور بھاروکوٹ کے جزیروں میں مچھیروں کے بچوں کے لیے فاؤنڈیشن نے اسکول قائم کیے جن میں 100کے قریب بچے داخل کیے گئے۔

 

ان جزیروں میں رہائش پذیر مرد و خواتین اور بچے بنیادی تعلیم اور اسلامی تعلیمات سے باالکل ناآشنا ہیں ان سکولز کا افتتاح فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ظریف المعانی نے بذات خود کیا جوکہ ان کی علم دوستی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کاثبوت ہے۔

 

ای ایس ای ایف کے اسکولز میں 2219 ٹیچرز 136650بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:میرپور خاص: ناظم امتحانات نے اسکولوں میں چھاپے مار کر کاپی اور موبائل فون ضبط کرلیے

فاؤنڈیشن کا ماٹوہے کہ کوئی بچہ سے سکول سے باہر نہ رہے جس علاقے میں پونے کلومیٹر کے فاصلے تک کوئی سرکاری اسکول نہ ہو وہاں کسی بھی گریجویٹ کو میرٹ کی بنیاد پر اکیس سے پچیس ہزار روپے اعزازیہ پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

 

چالیس بچوں پر ایک ٹیچر اگر بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتو محکمہ تعلیم کے قواعد وضوابط کے مطابق ٹیچر ز کی تعداد بھی بڑھادی جاتی ہے۔

 

فاؤنڈیشن کے تمام سکولوں میں ٹیچرز اور بچوں کی حاضری آن لائن پورٹل پر لگائی جاتی ہے فاؤنڈیشن کے تما م سکولوں میں تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا ان کاخیالات کااظہار انھوں نے خصوصی انٹرویومیں کیا۔

 

چوہدری محمد نذیر نے بتایا کہ ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری فاؤنڈیشن کاقیام 2001ء میں ایک ایکٹ کے ذریعے عمل میں لایاگیااس وقت اس ادار ے کے ایم ڈی ظریف المعانی ہیں ان کے زیر نگرانی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزصوبائی سطح اور ڈی پی اوزاضلاع کی سطح پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:انٹرمیڈیٹ بورڈ نے امیدواروں کو آخری موقع دینے کا اعلان کر دیا

فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام این ایس آئی، ای ایس ایس، پی او ایچ اے اور ایچ سی آئی پی پراجیکٹس چل رہے ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ وہ تمام بچے جو ابھی تک اپنے گھر کے نزدیک اسکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں انھیں گھر کے نزدیک بنیادی تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

سابق صوبائی وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ اکبرایوب خان کی کاوشوں سے عالمی بنک سے ہر یپور،پشاور، نوشہرہ او رصوابی کے لیے ایچ سی آئی پروگرام منظور کروایا گیا جس کے تحت ہری پور میں 100سکولز دیے گئے جن میں سے 86سکولز ہری پورکے دورافتادہ باالخصوص ان علاقوں میں دیے گئے جہاں نزدیک کوئی سرکاری پرائمری اسکول نہیں ہے۔

 

چوہدری محمدنذیر نے کہا کہ جب انھوں نے بطور پروگرام آفیسر چارج سنبھالا تو ہری پور میں ای ایس ای ایف کے سکولز میں زیرتعلیم بچوں کی 3430 تھی جو اب بڑھ کر 4972ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں؛سپلا کا محکمہ تعلیم کالجز میں رشوت ستانی پر ضمیمہ جاری

مجموعی طور پر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف اسکولز میں بچوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جوکہ ہمارے ٹیثچرز پر والدین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

 

چوہدری محمد نذیر نے آؤٹ آف اسکولز چلڈرن کو گھر کے نزدیک سکولوں کی فراہمی پر سابق صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان ایم ڈی ای ایس ای ایف ظریف المعانی اور ڈپٹی ایم ڈی جاویداقبال کی شبانہ روز کاوشوں پرانھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فاؤنڈیشن کے دائرہ کارکو مزید پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں تک پھیلایاجائے گا تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین