صفحہ اولNewsسرکاری کالجز کے طلبہ بازی لے گئے ، 3 طلبہ کی پہلی...

سرکاری کالجز کے طلبہ بازی لے گئے ، 3 طلبہ کی پہلی پوزیشن

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ گروپ میں اس بار پوزیشنز کے لئے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پہلی پوزیشن تین امیدواروں نے مشترکہ طورپر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پر بھی دو امیدوار کامیاب ہوئے ۔

نہوں نے کہا کہ سرکاری کالجوں میں اعلیٰ تعلیمی معیار، قابل اور محنتی اساتذہ کی کاوشوں اور طلبہ کی بھرپور محنت کے باعث ان اداروں کے طلبہ ہر سال بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں جو سرکاری تعلیمی اداروں کے مضبوط تعلیمی نظام کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں خصوصاً آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کی کارکردگی نہایت شاندار رہی جس کے چار طالبعلموں نے پہلی 3پوزیشنیں حاصل کیں۔

چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم محمد سعد عادل ولد فرحان عادل رفیع رول نمبر 804724، اسی کالج کے عبداللہ جمال ولد جمال ناصر رول نمبر 804713 اور بحریہ کالج (کارساز) کی طالبہ عائشہ راشد بنت محمد راشد نصیر رول نمبر 819958 نے ٹوٹل 1100میں سے 1006نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔

دوسری پوزیشن آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم محمد احمد رضا ولد عبدالرحمن رول نمبر 804677 نے 1005 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جب کہ تیسری پوزیشن دہلی گورنمنٹ کالج کے طالبعلم حافظ عبدالرافع طارق ولد طارق محبوب رول نمبر 802712 اور آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم انس جاوید ولد عابد جاوید آرائیں رول نمبر 804662 نے 1004نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 18ہزار 464 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 18ہزار 14 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 9 ہزار 922 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔

اس طرح کامیابی کا تناسب 55.08فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 980امیدوار اے ون گریڈ، 1781 اے گریڈ، 2198 بی گریڈ، 2659 سی گریڈ، 2029 ڈی گریڈ اور 216 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 59 امیدوار پاس قرار پائے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

امیدوا ر اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین