Sunday, November 9, 2025
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی کی طالبہ ٹریفک حادثے میں شہید

جامعہ کراچی کی طالبہ ٹریفک حادثے میں شہید

جامعہ کراچی میں بس کے نیچے آ کر طالبہ انیقہ سعید شہید ہو گئی۔ طالبہ شعبہ سماجی بہبود میں دوسرے سال میں زیر تعلیم تھی ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں جمعہ کی صبح اس وقت ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب طالبہ جامعہ کراچی کی پوائنٹ بس سے اتری تھی کہ بس ریورس ہوئی اور طالبہ کے اوپر چڑھ گئی ۔

حادثہ ڈاکٹر محمود حسن لائبریری کے سامنے طالبہ کے بس سے اترتے ہوئے پیش آیا تھا ۔ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے طالبہ بس کے نیچے آ گئی۔ طالبہ پوائنٹ بس سے اتر کر جارہی تھی کہ اسی پوائنٹ نے ریورس ہوتے وقت طالبہ کو کچل دیا۔

حادثے کے فوری بعد طالبہ کو قریب اسپتال لے جایا گیا لیکن طالبہ جانبر نہ ہو سکی۔ طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی جو سوشل ورک ڈپارٹمنٹ میں بی ایس کی طالبہ تھی۔

معلوم رہے کہ اس وقت جامعہ کراچی میں لگ بھگ 50 ہزار کے قریب طلبہ موجود ہیں ۔ جن کیلئے فقط 30 بسیں ہیں ۔ جن میں بیشتر کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ جب کہ ان کے مینٹینس اور پٹرول ڈیزل کی مد میں بڑے پیمانے پر غبن کی شکایات بھی ہیں ۔ اس حوالے سے ذیل میں بس کے اندر طلبہ کی صورتحال پر تازہ ترین ویڈیوhttps://www.facebook.com/share/r/169j1V11W9/ ملاحظہ کی جا سکتی ہے ۔

دوسری طرف جامعہ کراچی ڈرائیور کی صریح غفلت پر انتظامیہ نے اسے معطل کر دیا ہے تاہم طلبہ نے واقعہ کے بعد شدید احتجاج شروع کر دیا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین