جمعرات, مئی 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوائس چانسلر جامعہ کراچی چین روانہ نہ ہو سکے

وائس چانسلر جامعہ کراچی چین روانہ نہ ہو سکے

کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی رخصت منظور نہ ہونے کے باعث چین کا دورہ تاخیر کا شکار ہو گیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے بیرون ملک دورے کے NOC پر اعتراض لگا کر فائل واپس کر دی جس کی وجہ سے منگل کی شام دیر تک ڈین فکلیٹی آف لاء سے مشاورت کے بعد دوبارہ درخواست ارسال کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے منگل کی رات 11 بجے چین کے دورے پر جانا تھا جہاں سے انہوں نے جرمنی بھی روانہ ہونا تھا ۔ جس کیلئے سیکرٹری بورڈ و جامعات کے ذریعے بیرون ملک جانے کیلئے این او سی کی درخواست وزیر اعلی ہاوس بھیجی گئی تھی ۔ جس کو نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبرل باقر نے اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے وائس چانسلر منگل کی رات چین روانہ ہو سکے نہ ہی ڈین فکیلٹی آف لاء کو قائم مقام وائس  چانسلر کا چارج دیا جا سکا ۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی چین میں آفیشل میٹنگ اور پھر جرمنی جانے کا NOC جاری نہ کرنا نگراں وزیر اعلی ہاوس سندھ کی ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔ کیونکہ نگراں وزیر اعلی سندھ کے قریب سمجھے جانے والے ایک سیکرٹری کے عزیز کی جامعہ کراچی سے ملازمت ختم کرنے کا بدلہ اب لیا حا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے مذکورہ غیر ضروری تاخیر کو بھی اسی سے جوڑا جا رہا ہے ۔

جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق خالد محمود عراقی کی چین یا براہ راست جرمنی کی رخصت کے NOC کیلئے قانونی مشاورت بعد ایک دو روز میں چین روانہ ہونے کے امکانات ہیں ۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ نگراں وزیر اعلی آفس سے یہ اعتراض لگایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں چین و ایران کا دورہ کیا گیا تھا ۔ اب پھر مالی خسارے کا شکار جامعہ کراچی پر مذید بوجھ بڑھایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین