منگل, اکتوبر 1, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : وزٹنگ فکیلٹی کا مشاہرہ 15 برس میں 600 روپے...

جامعہ کراچی : وزٹنگ فکیلٹی کا مشاہرہ 15 برس میں 600 روپے سے بڑھ نہ سکا

کراچی : کراچی یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کا مشاہرہ پندرہ سال سے 600 روپے فی لیکچر ہے، اس میں اضافہ کیا جائے ۔

کراچی یونیورسٹی ٹیمپوریری ٹیچرز سوسائٹی کا اجلاس آج اسٹاف کلب میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر وزیٹنگ، ٹیچنگ اسسٹنٹس، ایسوسی ایٹس و دیگر غیر مستقل اساتذہ کے مسائل پر گفتگو ہوئی ۔

اجلاس میں رکن سنڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ غیر مستقل اساتذہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہو رہی ہے۔ 2019 میں اساتذہ کی تقرری کے لیے جامعہ کراچی کی جانب سے شائع کیے گئے اشتہار کی بنیاد پر تحریری امتحان نومبر 2022ء میں منعقد کیے گئے تھے تاہم تقریباً 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہیں کیا گیا جو کے جلد ہونا چاہیے تا کہ اساتذہ کا مزید نقصان روکا جا سکے ۔

غیر مستقل اساتذہ کی فی لیکچر اجرت محض 600 چھ سو روپے ہے، جو کہ 2010 کے ریٹ ہیں اور پانچ گنا مہنگائی کے سبب یہ بڑھائی جانی چاہیے۔ یہ وہ اجرت ہے جو گزشتہ چودہ سال پہلے تھی اور آج تک نہیں بڑھائی گئی۔

اس کے علاوہ عارضی لیب اسسٹنٹ کو فی گھنٹہ 150 روپے کے حساب سے دیا جاتا ہے جو کہ انتہائی غیر مناسب ہے۔ ان تمام مسائل کا سامنا غیر مستقل اساتذہ اور عملے کو ہے۔ جس کے حل کے لیے اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا اور مسائل کے حل کے لیے انکے تعاون کی اپیل کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین