Monday, February 9, 2026
صفحہ اولتازہ ترینسندھ: صوبائی وزیر تعلیم کی ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے اعزاز میں...

سندھ: صوبائی وزیر تعلیم کی ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی کی مدت ملازم کے اختتام پر منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

 

بام پی ای سی ایچ ایس کالج میں ہونے والی اس تقریب میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، اسپیشل سیکریٹری ندیم رحمان میمن اور کالج اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔

 

ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی رواں ماہ 2 فروری کو اپنی سروس کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:ایس ایم آئی یو : ریسرچ جرنلز کے ایڈیٹرز کیلئے تربیتی نشست کا اہتمام

صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر محمد علی مانجھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے تعلیم کے ساتھ ادب اور تحقیق کے شعبوں میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ن انہوں نے انصاف کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

 

ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں رہنمائی کی جس روایت کی شروعات کی امید ہے باقی استاد بھی اس سلسلے کو آگے لے کر چلیں گے۔ اپنی نوکری کے علاوہ ڈاکٹر مانجھی صاحب نے سماج میں ایک الگ مقام بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:JSMU میں BSMT کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد،150 نشستوں کیلئے1906 درخواستیں  موصول، 926 اہل امیدواروں کی شرکت

انہوں نے گمشدہ آثاروں اور ان میں اپنا تشخص تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے ڈاکٹر محمد علی مانجھی کو یاد شیلڈ بھی پیش کی۔

 

تقریب میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو اور اسپیشل سیکریٹری ندیم میمن اور کالج اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

بعد ازاں وزیر تعلیم سندھ نے بام کالج میں سائنس بلاک، اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبدالله شاہ کے نام سے منسوب جمنازیم کا بھی افتتاح کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین