جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی میں VC کے امیدواروں کو انٹرویو لیٹر جاری

وفاقی اردو یونیورسٹی میں VC کے امیدواروں کو انٹرویو لیٹر جاری

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ‛ مجموعی طور پر شارٹ لسٹ 45 سے 50 امیدواروں کو لیٹر جاری کئے گئے ہیں ‛ انٹرویو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی میں ہونگے ۔ دیگر صوبوں کے امیدواروں سے آن لائن انٹرویو ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک بار مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کو لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ تلاش کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر پروفیسر مختار احمد کی منظوری کے بعد لیٹرز کا اجراء کیا گیا ہے ۔

چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن ڈاکٹر پروفیسر مختار احمد کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ  جلد از جلد وفاقی اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کر کے یونیورسٹی کو کالج دور سے نکال کر یونیورسٹی کی روح سے چلایا جائے ۔ جس کے لیئے حالیہ سرچ کمیٹی نے تیزی کے ساتھ اپنے ہوم ورک مکمل کیا ہے ۔

جن امیدواروں کو اب تک شارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کیلئے لیٹر جاری کیئے گئے ہیں ان کی تعداد 45 بتائی جارہی ہے ۔ امیدواروں کے انٹرویو کراچی اعلی تعلیمی کمیشن کے دفتر میں ہونگے جب کہ دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے آن لائن انٹرویو کیئے جائینگے ۔ انٹرویو کیلئے 26 سے 28 جنوری بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین