منگل, اکتوبر 1, 2024
صفحہ اولNewsاساتذہ کا جامعہ کراچی بچاؤ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کا جامعہ کراچی بچاؤ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی : جامعہ کراچی کی موجودہ حالات کے پیش نظر جمعرات کو اساتذہ کا ایک مشاورتی اجلاس اسٹاف کلب میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں اساتذہ نے جامعہ کراچی کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی بحران کا زمہ دار انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا۔

اجلاس میں اساتذہ نے مختلف لائحہ عمل کی منظوری دی ۔ جس کیمطابق وزیر اعلی سندھ کے نام ایک آئینی درخواست تیار کی جائے گی جس میں جامعہ کراچی کے مالی اور سلیکشن بورڈ میں مثبت رپورٹس ہونے کے باوجود اساتذہ کو سلیکٹ نہ کرنے پر روشنی ڈالی جائے گی۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ سے اس پر دستخط لے کر چانسلر کو ارسال کی جائے گی۔

وزیر اعی سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس کام کو انجام دینے کے لیے ایک عبوری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلہ میں ایڈمن بلاک کے نیچے احتجاج بھی کیا جائے گا اور ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں ایچ ای جے کے اساتذہ اور ملازمین کی تحریک کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی اور اس میں بیرونی مداخلت کی پرزور مذمت کی گئی ۔اور غیر مستقل اساتذہ کے فی لیکچر ریٹ 480 روپے کو ظلم قرار دیا گیا اور اس کم ریٹ کو معیار کی تباہ بھی قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں باقاعدہ جامعہ کراچی بچاؤ تحریک شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین