اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ: آن لائن انرولمنٹ کارڈ کا ڈیٹا درست کرنے کی تاریخوں...

میٹرک بورڈ: آن لائن انرولمنٹ کارڈ کا ڈیٹا درست کرنے کی تاریخوں میں توسیع

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کیلئے بورڈ نے آفیشل ویب پورٹل پر سال 2023ء کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ کا ڈیٹا ٹھیک کرنے کی تاریخ میں 24مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

 

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:تھری ڈی پرنٹنگ سے تخلیق گردے کی پیوند کاری ممکن ہوگئی ہے،ڈاکٹر عطا الرحمن

لہٰذا جن اسکولوں نے ابھی تک اپنے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے انرولمنٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کئے وہ جلد ہی بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل www.online.bsek.edu.pk پر جا کر انرولمنٹ کارڈ کی جانچ اور تصدیق کریں۔

 

اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں یا بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں تاکہ انرولمنٹ کارڈ پرغلطی کو فوری طور پردرست کر دیا جائے۔

 

واضح رہے کہ اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین