جمعرات, مئی 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج کسی کو گود لینے...

گورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج کسی کو گود لینے نہیں دیں گے، سپلا

سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، مرکزی سيکريٹری جنرل پروفيسر شاھاہجہاں پنھور، سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو ، پروفيسر عصمت جہاں، سیدجڑيل شاہ، پروفيسر لعل بخش کلہوڑو، حميدہ ميربحر، عبدالمنان بروہی، سعید احمد ابڑو، رسول قاضی اور ديگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری کالجز غریب بچوں کی امانت ہیں۔

 

اس قدر مہنگائی میں غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کے لیے حصولِ علم کا واحد آسرا سرکاری کالجز ہیں۔ لہذا سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں سے کسی ایک کالج کو بھی کسی پرائیویٹ ادارے یا این جی او کے حوالے کرنے نہیں دیں گے۔

 

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کوئی لوٹ کا مال نہیں کہ جس کا جی چاہے کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی پرائیوٹ پارٹی کے سپرد کردے۔

مزید پڑھیں:نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن نے آئی پی ایف پی فیلوز کے پہلے بیچ کی تربیت کا آغاز کر دیا

سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج کو کسی پرائیویٹ ادارے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے!! جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو سندھ بھر کے کالج اساتذہ سخت احتجاج کریں گے۔

 

لہذا حکومت سندھ ایسی کسی بھی تعلیم دشمن پالیسی کو اختیار نہ کرے، جس میں تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے بجائے ان اداروں کو کسی کی خواہش یا خوشنودی کے لیے پرائیوٹ کمپنی کے سپرد کردیا جائے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین